گزشتہ حکومتوں نے ذاتی مقاصد کے لئے اداروں کا  استعمال کیا: شبلی فراز

وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ  گزشتہ حکومتوں نے ذاتی مقاصد کے لئے اداروں کا  استعمال کیا اور عوام کو دھوکے میں رکھا موجودہ  حکومت کے پاس سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریت آگئی ہے اب اپوزیشن شوق سے لانگ مارچ کرے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے اصلاحات نہیں لا پا رہے تھے اور رکاوٹیں تھیں، اب ہم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریت میں آگئے ہیں اور اب عوام کے لیے ریفارم کریں گے ، گزشتہ حکومتوں میں عوام کو مصنوعی جھلک دکھائی گئی لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہوا کیوں کہ درحقیقیت ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا اور ادارے مفلوج تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے ذاتی مقاصد کے لیے اداروں کو استعمال کیا ، نواز شریف سیاست میں آئے تو ایک فیکٹری تھی اور پھر 29 فیکٹریاں بن گئیں لیکن عوام کو خوشحالی نہیں ملی لیکن عمران خان کے آنے کے بعد ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور معیشت بہتر ہو رہی ہے تاہم منہگائی کا چیلنج ہے لیکن وزیر اعظم نے منہگائی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ بلوچستان کے لیے ایک تاریخی پیکج دیا ہے جب کہ وزیر اعظم کی جانب سے فاٹا کو بھی 100 ارب سالانہ کا بجٹ دیا گیا ، فاٹا کا انضمام کرانا آسان کام نہیں تھا لیکن یہ بھی ہمارے وزیر اعظم نے کیا کیوں کہ عمران خان کی دیرینہ خواہش تھی کہ ماضی میں نظراندازعلاقوں کے لیے کچھ کیا جائے اسی لیے ہم ماضی میں نظر اندازکیے گئے علاقوں کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اسی طرح سینیٹ میں کامیاب ہونے والے ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کا تعلق سابقہ فاٹا اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن اور پورے پاکستان میں صرف ذاتی جائیدادیں بنائی ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا چین کو پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے روکا جا رہا ہے؟

🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے

ہندوستان میں صیہونی سفارتخانہ کے قریب دھماکہ؛جیش الہند نے ذمہ داری قبول کر لی

🗓️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مقامی بھارتی میڈیا نے ہفتے

سپریم کورٹ نے نیب کی رضاکارانہ رقم واپسی اسکیم پر ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا

🗓️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی

ہیٹی میں 17 امریکی راہب اور ان کےاہلخانہ اغوا

🗓️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ہیٹی کے دارالحکومت میں 17 امریکی راہبوں

امریکہ نے ابھی تک سفری پابندیوں سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا، دفتر خارجہ

🗓️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ

وزارتوں، ڈویژنز کو اخراجات میں کمی کے منصوبوں کی تعمیل کی ہدایت

🗓️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے اضافی عہدوں کے خاتمے کو

حکمراں جماعت پر ترک عوام کا بڑھتا ہوا عدم اعتماد

🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: اپریل کے آخری مہینے میں ترکی کے بلدیاتی انتخابات کے بعد

ایران کا ڈرون پروگرام اسرائیل کے لیے سب سے خطرناک خطرہ

🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعات کے ادارے نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے