🗓️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم لیگ نے عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں کشمیری رہنماؤں کی رہائی کے لیئے عملہ قدم اٹھائیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحد پرہ نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالاحد پرہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں محمد اشرف صحرائی، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، الطاف احمد شاہ، آسیہ اندرابی، محمد یوسف میر، نعیم احمدخان، فاروق احمد توحیدی، محمد رفیق گنائی، شوکت حکیم، حیات احمد بٹ، معراج الدین نندا، وحید احمد گوجری، محمد یوسف بٹ، محمد یوسف فلاحی، امیر حمزہ ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر قاسم فکتو ، شاہد الاسلام ، فاروق احمد ڈار ، غلام محمد بٹ ،فیروز احمد ڈار ، محمد اقبال وانی ، عادل زرگر، دائو زرگر، ظہور احمد پرے، سہیل پرے، رمیض احمد، عاشق خواجہ، امتیاز حیدر اور دیگر کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری نظربندوں کو جیلوں میں علاج معالجے اور مناسب خوراک سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے۔
عبدالاحد پرہ نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل اور کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف جنگی جرائم میں صیہونیوں کا ساتھ کون کون دیتا ہے؟
🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے قیام کی قرارداد بدھ کو
دسمبر
مسجد اقصیٰ میں ممکنہ کشیدگی میں اضافے کے باعث صیہونی فوج الرٹ
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نماز جمعہ
اپریل
جاپان جارحیت سے بدل کر جنوبی کوریا کا ساتھی بن گیا ہے: سیئول
🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:یکم مارچ 1919 کی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر، جنوبی
مارچ
غزہ جنگ، صحافیوں کے لیے تاریخ کی سب سے مہلک جنگ
🗓️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: جنگی اخراجات کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ کی جنگ
اپریل
تحریک انصاف نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
🗓️ 19 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستیں حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے پشاور
فروری
وزیر توانائی حماد اظہر بلاول بھٹو پر جم کے برسے
🗓️ 18 جون 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بلاول بھٹو کے بیان
جون
سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ موبائل فون پر کام شروع کر دیا
🗓️ 28 دسمبر 2021سیؤل (سچ خبریں ) سام سنگ نے فولڈنگ فون متعارف کروا کر
دسمبر
محمود اچکزئی کا انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ
🗓️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدارتی انتخاب سے ایک روز قبل محمود اچکزئی نے انتخاب
مارچ