🗓️
لندن (سچ خبریں) انٹرنیٹ کو لوگوں کی زندگیوں کا حصہ بنے 32 سال ہو گئےتاہم انٹرنیٹ کے بانی ٹم برنرز نے کہا کہ نوجوانوں کی ایک تہائی آبادی کو انٹرنیٹ تک بالکل رسائی حاصل نہیں ہے، کئی نوجوان ایسے ہیں جو انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے ڈیوائسز یا مؤثر کنیکشن نہ ہونے کے باعث ویب سائٹس کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق انٹرنیٹ کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر اس کے بانی ٹم برنرز لی کی جانب سے شائع ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے بعد انٹرنیٹ کی نوجوانوں تک رسائی کو ممکن بنایا جائے، بالخصوص 15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوان جو انٹرنیٹ سے محروم ہیں۔
ٹم برنرز لی نے کہا کہ نوجوانوں کا اثر و رسوخ آن لائن نیٹ ورکس کے علاوہ ان کی کمیونٹی میں بھی محسوس کیا جاتا ہے، لیکن نوجوانوں کی بڑی تعداد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے کے باعث اپنی قابلیت اور خیالات شیئر کرنے کا موقع نہیں مل رہا۔
ٹم برنرز نے کہا کہ 2 ارب 20 کروڑ نوجوانوں کے پاس انٹرنیٹ کا پائیدار کنیکشن ہی موجود نہیں ہے جس کے باعث وہ کورونا کے دوران آن لائن تعلیم نہیں حاصل کر سکے، جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت نے دیگر کو اپنی پڑھائی جاری رکھنے میں مدد دی ہے۔ان کے خیال میں دنیا بھر کے ہر نوجوان کو انٹرنیٹ تک رسائی دینا فائدہ مند ہوگا۔
برنرز لی کے اندازے کے مطابق اگلے دس سالوں میں ہر ایک شخص کو براڈ بینڈ کنیکشن کی سہولت فراہم کرنے کا خرچ تقریباً چار کھرب ڈالر آئے گا۔کورونا کی عالمی وبا کے بعد دنیا بھر میں یہ شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے کہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ تک رسائی ملنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ان کی تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہ پیدا ہو۔کورونا کے دوران لاک ڈاؤن اور سکولوں کی بندش سے متعدد طلبا کی انٹرنیٹ اور کمپیوٹر نہ ہونے کے باعث پڑھائی متاثر ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے غزہ پٹی کے رہائشیوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنے کے خفیہ منصوبے
🗓️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی خفیہ دستاویزات کے انکشاف سے پتہ چلتا ہے
مارچ
چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی کو ہٹائے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
🗓️ 8 ستمبر 2021لاہور ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی
ستمبر
مجرم رہنما انتقام سے بچ نہیں سکتے: ابو عبیدہ
🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے حزب اللہ کے
اکتوبر
چیف جسٹس نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دے دیا
🗓️ 26 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس
نومبر
حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب
🗓️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت
اپریل
صیہونی وزیر جنگ کا جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان
🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ تل
دسمبر
پنجاب حکومت نےالیکشن کمیشن سے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
🗓️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی
اکتوبر
آئندہ امریکی انتخابات کو محفوظ بنانے کے لیے فنڈنگ کی درخواست
🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: کئی سینئر امریکی قانون سازوں نے انتخابی منتظمین کی حفاظت کا
نومبر