وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا آفریدی نامزد

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا آفریدی نامزد

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے ایک فیصلہ لیتے ہوئے  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا آفریدی کو نامزد کر دیا گیا ہے، مرزا آفریدی کا تعلق خیبرپختونخوا میں ضم شدہ علاقے ضلع خیبر سے ہے،وہ سابق فاٹا سے تحریک انصاف کے رکن ہیں ان کا نام آج فائنل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرزا محمد آفریدی کی نامزدگی کا فیصلہ وزیراعظم کے ظہرانے میں فائنل کیا گیا، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں نے بھی مرزا آفریدی کے نام پر اتفاق کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مرزا محمد آفریدی کے حوالے سے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا، ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ سابقہ فاٹا کی محرومیوں کو دور کیا جائے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات سے آگاہ ہوں، انہیں مایوس نہیں کریں گے، کل تمام سینیٹرز ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں، ایوان بالا میں ہم کامیاب ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے متعلق پارٹی اور اتحادی سینیٹرز کو ہدایات جاری کردیں۔

عمران خان نے پارٹی اور اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے این آر او نہیں ملے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے معیشت کو ٹریک پر کھڑا کر دیا، ہماری ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، مہنگائی سمیت مسائل سے آگاہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کی قانون سازی کریں گے، کل تمام ارکان اپنی حاضری بروقت یقینی بنائیں۔

مشہور خبریں۔

اردگان کلی خارجی سیاست میں کیا تبدیلی آئی ہے؟

🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکی کی حمایت نے

غیر ملکی تیل کمپنیاں سعودی عرب اور یو اے ای کو چھوڑ دیں:انصاراللہ

🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب اور

لاس اینجلس میں غزہ جنگ کی صدائے بازگشت

🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:لاس اینجلس میں جاری آتشزدگی نے امریکہ کی اندرونی ناکامیوں کو

محمد اورنگزیب کی وزیرخزانہ تعیناتی مثبت اقدام ہے، بلوم برگ

🗓️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیرخزانہ

میشا شفیع کیخلاف بھارتی میڈیا کی گمراہ کن اور  غلط بیانی

🗓️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف بھارتی میڈیا کی گمراہ

ڈسکہ کی عوام نے عمران خان کے سارے حربے ناکارہ کر دیے:مریم نواز

🗓️ 21 فروری 2021ڈسکہ (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے

صیہونی حکومت کی انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش

🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:  مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق بحرین میں اسرائیلی سفارت خانے

بجٹ میں صارفین کیلئے کوئی ریلیف نہیں

🗓️ 10 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان کو قرض کی مزید قسط دینے کے لیے آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے