🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کی ٹیکس مشینری نے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے ذریعے ڈھائی سال کے عرصے میں 75 ہزار 615 افراد کو ادا کی گئی 60 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ روپے کی غیر ٹیکس شدہ غیر ملکی آمدن کا سراغ لگایا ہے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ آفشور کمشنریٹ آف لارج ٹیکس پیئرز آفس اسلام آباد کی جانب سے مختلف فری لانسنگ سروسز اور غیر ملکی گاہکوں کو اشیا کی فروخت سے پاکستانیوں کے اکاؤنٹس میں موصول ہونے والی رقم کی تحقیقات میں یہ کیسز سامنے آئے۔
سرکاری دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی گاہکوں نے پاکستانی افراد کو امریکی کمپنی ایم/ایس پائینیر انک کے ذریعے رقم ادا کی جو 22 ممالک میں سرحد پار ادائیگیوں سے منسلک ہے اور پاکستانی روپے سمیت 150 کرنسیوں کو سپورٹ کررہی ہے۔
یہ رقم بعد میں ان کے پاکستانی بینک اکاؤنٹس میں جمع ہوجاتی ہے، یہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ٹیکس سال 2019، 2020 اور سال 2021 کے نصف حصے میں کی گئیں۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعات کے لحاظ سے 75 ہزار 615 افراد کو ان کی غیر ملکی آمدن کے طور پر 60 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بھاری رقم ادا کی گئی۔تاہم ان ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز جن سے پردہ اٹھایا گیا ہے اس کا مجموعی تخمینہ تقریباً 10 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
اس سے نہ صرف ٹیکس بیس کا توسیع ملے گی بلکہ باقاعدہ غیر ملکی آمدن والے حقیقی ٹیکس دہندگان کی شمولیت کے نتیجے میں ملک میں جی ڈی پی کے لیے ٹیکس کی مجموعی شرح بھی بہتر ہوگی۔
ان میں سے 45 ہزار 12 افراد ٹیکس رول پر موجود نہیں ہیں یعنی ان کا کوئی قومی ٹیکس نمبر(این ٹی این) نہیں ہے جبکہ 30 ہزار 603 افراد ٹیکس رول پر رجسٹرڈ ہیں۔
تاہم اس کے باوجود رجسٹرڈ افراد میں سے صرف 17 ہزار 985 ریٹرن فائلر ہیں جبکہ 12 ہزار 618 نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں کوئی ریٹرن فائل نہیں کیا۔
مزید تفصیلا ظاہر کرتی ہیں پائنیر انک پاکستان میں حقیقی اعتبار سے موجود نہیں ہے، غیر ملکی کلائنٹس پاکستانی فرد کے امریکا میں موجود پائنیر اکاؤنٹ میں رقم دا کرتے ہیں جسے وہ شخص موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) کے پائنیر اکاؤنٹ سے جاز والٹ یا کسی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے نکال لیتا ہے۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ پاکستانی کلائنٹس پائنیر کے ذریعے بھیجی گئی غیر ملکی ترسیلات زر نکالنے کے لیے ایم ایم بی ایل کے علاوہ 27 پاکستانی بینکس بھی استعمال کرتے ہیں۔
اس ضمن میں آفشور ٹیکسیشن کمنشنریٹ ذوالفقار احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے کیوں غیر ٹیکس شدہ غیر ملکی آمدن کی ٹیکسیشن نہ صرف نئے ٹیکس دہندگان اور ریونیو کی مد میں قومی خزانے میں رقم شامل ہوگی بلکہ پاکستان میں نان ریزیڈنٹ کمپنی کی ادائیگیوں پر بھی ٹیکس لگایا جاسکے گا۔
مشہور خبریں۔
سعودی دارالحکومت میں فیشن شو کا انعقاد
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں خواتین کے عبایا فیشن
جون
خلا سے لی گئی ماؤنٹ ایورسٹ کی تصویر ڈھونڈنے میں صارفین کی دلچسپی
🗓️ 3 دسمبر 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ ہے
دسمبر
افغانستان کے لیے عالمی امداد میں 30 فیصد کمی کا امکان
🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترقیاتی دفتر نے کہا کہ افغانستان کو دی
اپریل
نئے ممکنہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کا تحفظات کا اظہار
🗓️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ممکنہ
اپریل
عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کیس، اڈیالہ جیل حکام نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی
🗓️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل کے حکام نے سابق وزیر اعظم
مارچ
اسٹاک ایکسچینج: 626 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مارکیٹ 44 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گئی
🗓️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک انڈیکس دو دن
جولائی
یورپ جاتے ہوئے کتنے بچے مر گئے؟
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال تقریباً 300
جولائی
ترکی کی عراق میں غیر قانونی کاروائی
🗓️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی عراق میں
اپریل