ہم نے دنیا کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے:شامی وزیرخارجہ

دنیا

🗓️

سچ خبریں:شام کے امور خارجہ اور پناہ گزینوں کے وزیر فیصل مقداد نے اس بات پر زور دیا کہ دمشق نے پوری دنیا کی جانب سے عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اپنی انسانی، اقتصادی اور سماجی توانائیوں کی غیر معمولی قیمت ادا کی۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والی دہشت گردی کے متاثرین سے متعلق عالمی کانفرنس کے افتتاحی موقع پر اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے پروگراموں کے باوجود شام کو اس سے لڑنے کے لیے کوئی حمایت حاصل نہیں ہے اور نہ ہی کوئی امداد اس جنگ کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو حاصل ہوئی ہے بلکہ اس کے برعکس پورے شامی عوام دوسرے ممالک کی طرف سے مسلط کردہ اقتصادی ناکہ بندی کا شکار ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ شام دہشت گرد گروہوں جیسے کہ داعش، النصرہ فرنٹ، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف سب سے پرتشدد دہشت گردانہ جنگوں میں سے ایک کا نشانہ بنا ہے جس میں دسیوں ہزار افراد شہید ہوئے ہیں اور اس کے بعد لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی اور انفراسٹرکچر اور سرکاری و نجی املاک کی تباہی کے علاوہ آج یہ ملک خوفناک معاشی نقصانات سے دوچار ہے جسے دنیا کا کوئی ملک برداشت نہیں کر سکتا۔

 

مشہور خبریں۔

گرین لائن کراچی کی سڑکوں پر آگئی

🗓️ 25 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) شہر قائد کے رہائشیوں کا طویل انتظار ختم ہوا، شہر

کون ہو گا اگلا امریکی صدر؟ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی زبانی

🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں پاکستانی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے

صیہونیوں کے درمیان اختلاف کی وجہ؟

🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں:ایسی حالت میں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول

اسلام آباد میں سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا

🗓️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کےمطابق ‏اسلام آباد میں کوہسار کے علاقے سیکٹر

اتفاق کرتا ہوں، ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، رہنما مسلم لیگ (ن)

🗓️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) اور قومی اسمبلی کی

عمران خان نے ابھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، بیرسٹر علی ظفر

🗓️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر

غزہ سے قابضین کا انخلا اور جنگ روکنا اولین ترجیح ہے: حماس

🗓️ 26 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر

پوپ فرانسس نے مغربی ایشیا میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا

🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: دنیا کے کیتھولکس کے رہنما پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے