مقتدیٰ صدر کی حامیوں کا سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے اجتماع

مقتدیٰ صدر

🗓️

سچ خبریں:     مقتدیٰ صدر کی حمایت کرنے والے آج دوپہر سے قبل گرین زون میں عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

موزن نیوز ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کونسل کی عمارت کے ارد گرد اپنا دھرنا شروع کرنے کے لیے خیمے لگانا شروع کر دیے ہیں۔ مقتدیٰ صدر کے حامیوں نے ان کی درخواست کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایک ایسا مسئلہ جو آئین کے مطابق کسی بھی طرح اس کونسل کے اختیار میں نہیں ہے۔ مظاہرین نے مقتدیٰ الصدر کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

عراقی آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے دو طریقے ہیں یا تو دو تہائی نمائندے تحلیل کے حق میں ووٹ دیتے ہیں یا وزیر اعظم ایسی درخواست صدر کے پاس لے جاتا ہے اور ان کی منظوری لیتا ہے۔ اس لیے مقتدیٰ الصدر کو پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا کوئی قانونی راستہ نظر نہیں آرہا اور ایک عجیب و غریب اقدام میں سپریم جوڈیشل کونسل کو ایسا کرنے کو کہا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے 24 اگست کو انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا اختیار نہیں رکھتے اور تمام جماعتوں سے کہا کہ وہ عدلیہ کو اپنی سیاسی رقابتوں اور دشمنیوں میں ملوث نہ کریں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کا دھرنا اپنے غیر قانونی مطالبے پر اصرار کرنے کے لیے یہ ہے کہ انھوں نے آٹھ اگست سے گرین زون پر حملہ کر کے پارلیمنٹ پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ دھرنا دے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ابھرتی ہوئی معیشتوں پر برکس کے اثرات

🗓️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: برکس گروپ، برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کی

دہشتگرد ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے: وزیر داخلہ

🗓️ 22 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے

امریکہ زوال پذیر ملک ہے: ٹرمپ

🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار

🗓️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا

مسلم لیگ (ن) کو میں اپنی شرائط پر ووٹ دوں گا، بلاول بھٹو

🗓️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا

مقنوضہ فلسطین میں متعدد دھماکے

🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں واقع ام الفحم کے علاقے

برطانیہ روس کے لیے کیا ثابت کرنا چاہتا ہے؟برطانوی وزیر خارجہ کی زبانی

🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ مغرب کو

شنیرا کا آسٹریلیا کی جیت پر خوشی کا اظہار

🗓️ 15 نومبر 2021کراچی ( سچ خبریں)سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے