🗓️
سچ خبریں:اامریکی اتحاد کے ترجمان نے مغربی عراق میں واقع عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اڈے کو 10 راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
داعش کے خلاف بننے والے نام نہاد امریکی اتحاد کے ترجمان وین ماروٹو نے آج (بدھ کے روز) مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین اسد اڈے کے امریکی حصے پر راکٹ حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ عراقی اسد ائیر بیس پر عراقی وقت کے مطابق 20: 07 بجے 10 کاٹیوشا راکٹ فائر کیے گئے ،انہوں نے مزید کہا کہ عراقی فورسز حملے کی تحقیقات کر رہی ہیں اور مزید معلومات کے بعد اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
ادھر السومریہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح 10 راکٹ عین الاسد ہوائی اڈے سے ٹکرائے جس سے تھوڑا سا نقصان ہوا،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے راکٹ لانچر کو دریافت کیا ہے اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی،تاہم اے ایف پی نے آج کے حملے کے سلسلے میں سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ عین الاسد پر راکٹ حملے میں ایک ٹھیکیدار ہلاک ہوگیا،اے ایف پی کا کہنا ہے کہ اس شخص کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
المیادین نے بغداد میں اپنے نمائندے کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والاٹھیکیدار امریکی تھا واضح رہے کہ یہ اعلان اس کے دو گھنٹے بعد کیا گیا جب عراقی ذرائع نے اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے کہ عین الاسد اڈے پر امریکی فوجی اڈے کو راکٹوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیاہے،واضح رہے کہ عراق کےمغربی صوبہ الانبار میں عین الاسد اور شمالی اربیل میں حیر ا دو امریکی بڑے اڈے ہیں جن میں سات ہزار فوجیوں کی گنجائش ہے۔
یادرہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے گذشتہ سال جنوری میں اس ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق منظور کی گئی قرارداد کے مطابق عین اسد سمیت عرا ق کے تمام اڈوں میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی ہے۔
مشہور خبریں۔
افریقی یونین صیہونی سفیر کی تذلیل
🗓️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ایتھوپیا میں صیہونی ریاست کے سفیر کو افریقی یونین کے
اپریل
مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے چین کا نیا منصوبہ
🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:چینی سینٹرل ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے اطلاع دی
جون
پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
🗓️ 9 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کی سنگل بینچ کا صدر پاکستان تحریک
مارچ
برطانوی وزیر اعظم کا سال میں اپنے ملک کے مسائل کے جاری رہنے کا انتباہ
🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: ایک ویڈیو تقریر میں جس میں وہ اکثر متعصبانہ
دسمبر
اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ
🗓️ 11 اپریل 2024صیہونی وزارت جنگ کی طرف سے اعلان کردہ سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں
اپریل
پاکستان کے عوام کی مشکلات کا احساس رائیونڈ والوں سمیت کسی کو نہیں، بلاول
🗓️ 30 جنوری 2024ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو
جنوری
آل سعود کی سعودی جیلوں کی خوفناک صورتحال پر پردہ ڈالنے کی کوشش
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:ایک سعودی سماجی کارکن نے آل سعود کی طرف سے سعودی
جنوری
بحیرہ احمر میں امریکہ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کیا جس میں
جنوری