🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے راہنما اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں کوئی نجومی نہیں ہوں جو پارٹی کی جیت کی پیشگوئی کرسکوں، حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ کون جیتے گا یہ تو انتخابات کے نتائج ہی بتائیں گے ۔ اس سے پہلے کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ارکان ضمیر کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں گے۔
ایوان بالا کی 37 نشستوں پر ووٹنگ شروع، وزیر اعظم نے کاسٹ کیا ووٹ
دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے ایک سو دس فیصد پر امید ہیں۔ لیگی رہنما نے حیدر گیلانی کی ویڈیو کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پانچ چھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، آپ معلوم نہیں کس فوٹیج کی بات کر رہے ہیں۔
ادھر ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹا، چینی چوروں کا یہ ملک نہیں ہوسکتا، ڈھائی سال میں معیشت اور روزگار تباہ ہوا، کرپشن چوری اور نااہلی کے علاوہ حکومت نے کچھ نہیں کیا، تحریک انصاف کی یہ اقلیتی حکومت ہے، اتحادی الگ ہو جائیں تو حکومت کے پاس اکثریت نہیں رہے گی۔
فواد چودھری کا دعوی سینیٹ انتخابات میں ہم 180 سے زیادہ ووٹ ملے گیں
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحادی ایم این ایز اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے، عوامی نمائندوں سے حلقے کے لوگ کہتے ہیں یہ حکومت آٹا بجلی چور ہے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا
🗓️ 7 جون 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف
جون
ہر پاکستان دشمن نوازشریف کا قریبی دوست ہے: فواد چوہدری
🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز
جولائی
دمشق اور تل ابیب کے نمائندوں کی یورپ میں خفیہ ملاقات
🗓️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار کے مطابق، شامی اور اسرائیلی شخصیات کے درمیان
مئی
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بارش کی پیشگوئی
🗓️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے بھر میں گرد
جولائی
کراچی: سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل کے5744 ملازمین کو بحال کردیا
🗓️ 17 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے لیبر کورٹ کافیصلہ معطل
اپریل
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں پہلی بار 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
🗓️ 8 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی
اپریل
غزہ کے ہسپتال پر حملے سے سربراہ اقوام متحدہ دہشت زدہ، نگران وزیراعظم کا اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ
🗓️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے
اکتوبر
پاکستان، امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پرعزم
🗓️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا کے لیے پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ
مارچ