وزیر اعظم سینیٹ انتخاباتی مہم کی خود نگرانی کریں گے

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم عمراں خان نے ملک میں 3 مارچ کوہونے والے سینیٹ انتخابات  کی خاطر اپنی تمام سیاسی سرگرمیوں کو روک دیا ہے اور وہ  ایوان بالا کے انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مہم کی براہ راست نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد سے نشست کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اتوار کو انتخاب کے لیے مہم کا آغاز کردیا اور پارلیمنٹ لاجز میں اراکین اسمبلی کے گھر گھر جاکر ان سے ملاقات کی۔

وہی حکومت نے ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جو اسلام آباد کی نشست کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار ہیں کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات لگائے۔

ادھر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ آج (پیر) سے ’وزیراعظم عمران خان صرف سینیٹ انتخابات پر توجہ مرکوز کریں گے اور کسی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے’۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی مہم کی براہ راست نگرانی کریں گے اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلیز سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان اسلام آباد کی سینیٹ کی نشست پر کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، اس نشست کے لیے قومی اسمبلی ایک الیکٹورل کالج ہے اور 3 مارچ کو ایوان کا ایک دلچسپ اجلاس ہوگا جہاں دونوں امیدواروں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس دعوے کہ ایم کیو ایم پاکستان سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کی حمایت کرے گی کے بعد خاص طور پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی کراچی میں پی ٹی آئی کے اہم استقبالیہ میں عدم شرکت نے کئی سوالات اٹھا دیے۔

اس حوالے سے جب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے استقبالیہ میں شرکت نہیں کی، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان انتخابات میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی حمایت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اتوار کو ملاقات کی اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا، ’اس اجلاس کی تفصیلات بعد ازاں میڈیا سے شیئر کی جائیں گی‘۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے۔

اپنی ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی جبکہ عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، تاہم پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی،ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مشہور خبریں۔

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا معاملہ: الیکشن کمیشن حکام کو پی ٹی آئی وکلا سے ملاقات کا حکم

🗓️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی لیول

ایران کا اسلامی انقلاب 42سالہ ہوگیا؛ٹرمپ تاریخ کے کوڑے دان میں چلا گیا:امام جمعہ بغداد

🗓️ 13 فروری 2021سچ خبریں:بغداد امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبے میں اس بات

بحیرۂ احمر میں ایک اور برطانوی کشتی شکار

🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک

امریکہ میں فائرنگ کے مزید واقعات؛7 افراد ہلاک

🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:امریکہ میں دوسروں کی زندگیاں چھیننے کیلئے بنایا جانے والا اسلحہ

مالی سال 2026 کیلئے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کسی بڑی کٹوتی کا امکان نہیں

🗓️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی

اردن نے اسرائیل کو نقشے سے ہٹایا

🗓️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس کے موجودہ بحران کا حوالہ دیتے ہوئے العربی الجدید اخبار

کیا یوکرین کی جنگ عالمی نظام کو تبدیل کرنے کا آخری قدم ہے؟

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں: سعید ساسانیان: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے رمضان

یوکرین کی ملٹری امداد پر جرمنی کا کتنا خرچہ ہوا؟

🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کو ملنے والی فوجی امداد پر اب تک جرمنی کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے