گورنر سندھ کے خلاف الیکشن کمیشن میں دروخواست دائر

الیکشن کمیشن

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں شکایت دائر کردی ہے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کے لیے گورنر ہاؤس سندھ میں ایک اجلاس میں حکمت عملی مرتب کی گئی۔

الیکشن سیل کے ان چارج تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کی توجہ ان رپورٹس کی جانب مبذول کروائی جس کے مطابق گورنر سندھ نے آنے والے سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے اُمیدواروں، پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی اور وفاقی حکومت میں پی ٹی آئی کے اتحادیوں کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کے لیے گورنر ہاؤس سندھ میں ایک اجلاس میں حکمت عملی مرتب کی گئی۔

واضح رہے کہ مذکورہ شکایات ای سی پی کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے جاری کردہ اس ضابطہ اخلاق کے ایک روز بعد دائر کی گئی جس میں صدر اور گورنرز کو کسی بھی طرح کی انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔

شکایت میں پی ٹی آئی کی صوبائی ایڈوائزری کونسل کے اخبارات میں شامل بیان کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں سینیٹ کے لیے پی ٹی آئی امیدواروں کے انتخاب پر گورنر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ان کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ ’اگرچہ پی ٹی آئی اُمیدواروں کا انتخاب ہمارا معاملہ نہیں لیکن بیان میں تصدیق کی گئی کہ غلط یا صحیح امیدواروں کا انتخاب سندھ (کے) گورنر کی جانب سے کیا گیا‘۔

مذکورہ خط کے مطابق یہ ’ای سی پی کے ضابطہ اخلاق کے رول (5) کی سنگین خلاف ورزی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’صدر اور گورنرز سینیٹ کے انتخابات سے متعلق کسی قسم کی انتخابی مہم کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کے متعلقہ دفاتر سمیت گھر بھی اس سلسلے میں استعمال نہیں ہوں گے‘۔

خط میں کہا گیا کہ ’بادی النظر میں یہ واضح ہوگیا ہے کہ گورنر نے صاف اور شفاف انتخابات کے عمل پر اثر انداز ہونے اور مداخلت کے لیے نہ صرف گورنر کی حیثیت کا استعمال کیا بلکہ مہم اور انتخابی مہم کے مقصد کے لیے گورنر ہاؤس کراچی کی حدود کو بھی استعمال کیا‘۔

ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ ’22 فروری 2021 کو آپ کی صدرات میں ضابطہ اخلاق پر ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی نمائندے کی موجودگی کے پس منظر میں ضابطہ اخلاق کی یہ صریح خلاف ورزی زیادہ خطرناک ہوجاتی ہے‘۔

مشہور خبریں۔

اون نے 2022 کا آغاز جوہری ہتھیاروں سے نہیں بلکہ خوراک سے کیا

🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:  شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُون نے مرکزی کمیٹی کے

عازمین حج کے لیے سعودی ایئر لائنز کی تعداد میں اضافہ

🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سعودی ایئرلائنز کے سرکاری ترجمان نے اس سال حج کے سیزن

ڈالر کی پاکستان منتقلی کیلئے چینلز کی عدم موجودگی سے روپے پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ

🗓️ 26 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) کرنسی مارکیٹ کے ماہرین نے متنبہ کیا

پولیس نے حلیم عادل کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی

🗓️ 27 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما اور

پچاس سالہ قطری شہزادے سے شادی کی خبریں پھیلائی گئیں، لائبہ خان

🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا

صہیونی قیدیوں کو مکمل جنگ بندی سے پہلے دن کی روشنی نظر نہیں آئے گی: حماس

🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی سینیئر رہنما سامی ابو زھری نے غزہ میں جنگ بندی

مالی سال2023 کیلئے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی، ہدف سے 8.83 فیصد کم رہنے کا امکان

🗓️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قابلِ ڈیوٹی درآمدات میں زبردست کمی کے ساتھ

اسرائیلی سوسائٹی میں افراتفری

🗓️ 13 اپریل 2025صیہونی حکومت کے سلامتی اور اندرونی بحرانوں کے ایک نازک لمحے میں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے