🗓️
اسلام آباد {سچ خبریں} احتساب عدالت لاہور میں پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن اور حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب پر بات چیت کی ۔ سابق وزیر اعظم نے شہباز شریف کو شریک چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا پیغام پہنچایا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم تھا تو شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے ہمارے اچھے تعلقات تھے، پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے شہبازشریف سےملاقات کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی جمہوری قوتوں کی ہی ہوگی، ہم حکومت کو سرپرائز تو دے ہی چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ حکومت نے میری نااہلی کیلئے کوششیں کیں، ضمنی انتخاباتمیں پی ڈی ایم کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے جو ترمیم کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے، ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہیں، پی ڈی ایم ایک حقیقت ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مشکور ہوں کہ مجھے سینیٹ کیلئے متفقہ امیدوار بنایا گیا، ہم حق پر ہیں اور حکومت کا کارنامہ سب دیکھ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور اختر مینگل سے بھی ملاقات کریں گے، ہم نے ماضی بھول کر آگے بڑھنے کی بات کی، میثاق جمہوریت کے لیے بھی ماضی میں اکھٹے ہوئے تھے آج بھی ساتھ ہیںل۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے جولانی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے پر دستخط
🗓️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق اسرائیل، امریکہ شام کے مستقبل کے حوالے
مارچ
مصر کے نئے ہتھیار؛ صیہونی لرزہ براندام
🗓️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی فوجی جریدے نے مصر کی مسلح افواج کی بے
اپریل
فلاڈیلفیا میں فائرنگ ؛ 10 افراد زخمی
🗓️ 8 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از
نومبر
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگانا کیوں ہے؟
🗓️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممالک اور خطے کے عوام کی اکثریت کی مخالفت کو
اکتوبر
شام نے یوکرین سے سفارتی تعلقات منقطع کیے
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے
جولائی
غزہ کی سرحد کے ارد گرد صیہونی آئرن ڈوم سسٹم الرٹ
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحدوں
اپریل
ٹیکس چوری روکنے کا بہترین راہ حل ٹریک سسٹم ہے: عمران خان
🗓️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس
مارچ
لبنان میں اسرائیل کے 15 سے زیادہ جاسوسی نیٹ ورکس تباہ
🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبارنے اس ملک میں اسرائیل کے 15 سے
فروری