🗓️
اسلام آباد {سچ خبریں} بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار عامر خان کی مشہور بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کا سیکیول بنانے کا اعلان کیا گیا ہے اس پی کے کے سیکیول بھی بالی ووڈ کے ایک دوسرے مشہور اداکار رنبیر کپور کا کردار مرکزی کردار ہوگا جس کو نھبانے کے لئے رنبیر کپور آمادہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور انوشکا شرما کی مشہور بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں عامر خان کی جگہ رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’پی کے‘ کا سیکیول بنایا جائے گا جس میں رنبیر کپور نظر آئیں گے تاہم پہلے فلم کا اسکرپٹ لکھا جائے گا۔
پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے کہا کہ فلم ’پی کے‘ کے آخر میں رنبیر کپور کا کردار دکھایا گیا تھا، ابھی کہانی باقی ہے تاہم اسکرپٹ ابھی تک نہیں لکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سینما کی بہتری ہے نہ کہ پیسہ کمانا کیوں کہ اگر پیسہ بنانا مقصد ہوتا تو ابھی تک فلم منا بھائی کے 6،7 سیکیول بن چکے ہوتے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم’’ پی کے‘‘ دسمبر 2014 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر کے شائقین کے نہ صرف دل جیت لیے تھے بلکہ دنیا بھر سے 700 کروڑ بٹورنے والی پہلی بالی ووڈ فلم بھی بن گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
عمران خان نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہیں بنا تو چوتھی ملاقات نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر
🗓️ 20 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے
جنوری
آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کیوں؟
🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں اور خیبر پختونخوا کے قبائلی رہنماؤں
جون
غزہ جنگ بندی کے نئے منصوبے کی تفصیلات
🗓️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر کے نئے منصوبے
اپریل
حزب اللہ کا صیہونی فوج پر اچانک حملہ، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی
🗓️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے صیہونی فوج اور ان کی بستیوں پر نئے
نومبر
صیہونیوں کا العروب کیمپ پر حملہ
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے الخلیل علاقہ واقع میں العروب کیمپ پر اسرائیلی
جنوری
کیا ترک انتخابات جیتنے کے بعد اردگان اپنا راستہ بدل لیں گے؟
🗓️ 30 مئی 2023سچ خبریں:اب جبکہ اردگان مزید 5 سال اقتدار میں ہیں، ہر کوئی
مئی
میانمار کی فوج کی اسکول پر بمباری؛11 بچے ہلاک
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
یمن کی اتھارٹی کے خلاف برطانوی بحری بیڑے کمزور نظر آئے
🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: ایک ممتاز برطانوی میڈیا نے بحیرہ احمر میں یمنی مسلح
جولائی