🗓️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ان کی رہائش گاہ کے قریب مظاہروں کے ایک نئے دور کی اطلاع دی۔
صہیونی نیوز ذرائع نے ہفتہ کی رات اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نیتن یاھو کے خلاف ایک احتجاج کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے، نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف مظاہرین مشرقی یروشلم کے قریب رحافیا علاقہ میں واقع نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب بالفور اسٹریٹ کے مشہور پیرس اسکوائر میں جمع ہوئے، مظاہرے سے جاری ہونے والی تصاویر میں مظاہرین نیتن یاہو کی تصویروں اور ان پر تنقید پر مشتمل پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں،واضح رہے کہ یہ اسرائیلی وزیر اعظم کی بدعنوانی اور مقبوضہ فلسطین میں کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے میں کیے جانے والے اقدامات سے عدم اطمینان کے خلاف ملک گیر احتجاج کا 35 واں ہفتہ ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن گروپوں نے کرونا کے مقابلہ میں ناقص حکمرانی ،بدعنوانی ، رشوت اور دھوکہ دہی کی وجہ سے نیتن یاہو سے سبکدوش ہونے کا مطالبہ کیا، یادرہے کہ سیاہ پرچم نامی تحریک احتجاج کی بنیاد رکھنے والی ہے،قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف گذشتہ ہفتے کے مظاہرے میں ، نیتن یاھو کے حامیوں نے سیاہ پرچم لیے مظاہرین پر پتھراؤ بھی کیا ۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی سمیت متعدد کیسوں کا سامنا ہے جس کی بنا پر وہ کئی بار عدالت میں بھی پیش ہو چکے ہیں،پوری دنیا کو اپنا غلام بنانے کے خواب دیکھنے ولے صیہونی اپنی مختصر سی آبادی کو تو کنٹرول کر نہیں سکتے ہیں جہاں صیہونیوں شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کا ہر حکمراں بدعنوان ہے اور اس میں انتظامی امور کی صلاحیت نہیں ہے جس کو لے کر یہاں کے عوام آئے دن مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مودی کا پاکستان پر الزام: پہلگام حملے کے سیاسی مقاصد ؟
🗓️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد نریندر مودی کا پاکستان پر الزام
اپریل
عمران خان نے سری لنکن صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے
🗓️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر
دسمبر
ڈپریشن کو ڈراما قرار دینے والے کو صحیفہ جبار کا کرارا جواب
🗓️ 24 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ڈپریشن کو ڈراما قرار دینے والے مداح کو صحیفہ
دسمبر
سعودی عرب میں 3 افراد کو پھانسی
🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں
جون
شام کے شہر حمص پر صیہونیوں کا میزائل حملہ
🗓️ 3 اپریل 2023صیہونیوں نے شام کے صوبہ حمص کو نشانہ بنایا اور مقامی وقت
اپریل
سویلین کے ملٹری ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلیں: جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے الگ کردیا گیا
🗓️ 21 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی آئینی بینچز کمیٹی نے
نومبر
حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر اظہار تشویش
🗓️ 18 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
پاکستان میں انسداد پولیو کے لیے اہم اقدامات
🗓️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)دنیا بھر میں آج انسداد پولیو کا عالمی دن منایا
اکتوبر