پاکستان کی معیشت مکمل طور پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے شکنجے میں ہے

ڈٖاکٹر دانش

🗓️

کراچی (سچ خبریں) سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستانیوں کے نام اپنا یک ویڈیو بیان نشر کیا جس میں انہوں نے پاکستانی عوام متنبہ کیا ہے کہ اس وقت پاکستان معشیت مکمل طور پر ورلڈ بینک کے قبضے میں ہے اور اس وقت ملک میں مہنگائی کی اصلی وجہ بھی پاکستان کو ان طاقتوں کے شکنجے میں ہونا ہے لہذا اب یہ طاقتیں سینیٹ انتخابات کے ذریعے پارلیمنٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں

بین الاقوامی طاقتوں نے سی پیک کو ہولڈ کر کے رکھ دیا ہے اور اب یہ لوگ سینیٹ الیکشن کی طرف متحرک ہو چکے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر دانش نے کہا کہ بین القوامی طاقتیں سینیٹ پر اس لیے قبضہ کرنا چاہتی ہیں کیونکہ پاکستان کی مکمل قانون سازی یہیں سے ہونی ہے لہٰذا یہ لوگ اپنے سینیٹر منتخب کروائیں گے اور کل کو ہر اس چیز پر قانون سازی آرام سے کروا لیں گے جو ان کے حق میں بہتر ہو گی۔

توہین رسالت کے حوالے سے قانون سازی ہو یا پھر ملکی مفاد کے حوالے سے ہو یا پھر ایٹمی  وسائل کی بات ہو سب چیزوں پر قانون سازی آسانی سے کروا لی جائے گی۔ڈاکٹر دانش نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ سینیٹ الیکشن پر غور کریں تو ا س وقت پیسے کا استعمال بہت زیادہ ہے اور اتنا اربوں کھربوں روپیہ آ کہا سے رہا ہے یہ کوئی سوال نہیں پوچھتااور نہ ہی اس طرف کسی کا دھیان جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس وقت سینیٹ الیکشن میں ٹکٹس ان لوگوں کو دیے جا رہے ہیں جن کے پاس پیسا ہے اور ان لوگوں کو دیے جا رہے ہیں جن کے پاس دوہری شہریت ہے اور وہ لوگ اپنے ان آقاؤں کے لیے کام کریں گے جن کی ایما پر سینیٹ میں لائے جا رہے ہیں۔اس وقت بین الاقوامی ایجنٹس ایکٹو ہیں جنہوں نے معیشت کو یرغمال بنا لیا ہے اور سی پیک کو مفلوج کرنے کے بعد پارلیمنٹ کی طرف اپنے قدم بڑھا رہے ہیں جس کے بعد وہ ہمارے نیوکلیئر وسائل کو ہدف بنائیں گے۔مگر اس سب سے پہلے ایک اور کام ہونا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔کیونکہ یہ سارا کھیل اسی لیے رچایا جا رہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کروا کر اسرائیل کو تسلیم کروایا جائے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں حالیہ سیلاب دنیا کی 10 بدترین قدرتی آفات میں شامل

🗓️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) رسک ماڈلنگ فرم (آر ایم ایس) کے مطابق پاکستان

قازق مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں میں اصلاحات

🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: قازقستان کے نئے وزیر اعظم علی خان اسماعیلوف نے کابینہ

شام کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں توسیع

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی کونسل نے شام کی دشمنی پر مبنی

ہم یمن کے تنازع کے خاتمے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ گہری بات چیت کر رہے ہیں: ریاض

🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ملک نے یمن

بحیرہ احمر امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب کیوں بن گیا ہے؟

🗓️ 8 فروری 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اپنے تجزیے میں یمن کی مسلح افواج کے

 جبالیا کے رہائشی علاقے صیہونی درندگی کا نشانہ

🗓️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جانب سے مسلسل بمباری

اقوام کو ایران سے استکبار کے خلاف مزاحمت کا راستہ سیکھنا چاہئے: لیاقت بلوچ

🗓️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب صدر نے کہا کہ

جیل میں بندھ سیاسی رہنما کہاں ووٹ ڈالیں گے

🗓️ 3 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے