تھرپارکر میں پولنگ شروع، پی پی پی اور پی ٹی آئی میں کانٹے کی ٹکر متوقع

پولنگ

🗓️

تھرپارکر(سچ خبریں) آج 21 فروری کو قومی اسمبلی کے  حلقہ 221  سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہو گا۔ پی پی پی اور پی ٹی آئی سمیت 12 امیدوار مدمقابل ہیں، ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ سٹیشنز پہنچنا شروع ہوگئےہیں۔  پی پی پی  کے میر علی شاہ جیلانی اورپی ٹی آئی کے نظام الدین راہمون میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 221 پر ضمنی انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل  کر لی گئیں۔ حلقہ میں 318 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئےہیں جن میں سے 13حساس جبکہ 95 انتہائی حساس قرار دیئے گئےہیں۔سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کےلیے چار ہزار پولیس اہلکار اور حساس پولنگ سٹیشنز کے راستوں پر رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔  200 پولنگ سٹیشنز پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، پولنگ سٹیشنزکی کل تعداد 318 ہے جن میں سے 95 انتہائی حساس اور 130 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حلقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، 4 ہزارپولیس اہلکار، ایک ہزاررینجرز کے جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلزپارٹی کے امیدوار کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی پیر نورمحمد شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مشہور خبریں۔

ایپل نے خودکار ڈرائیونگ والی الیکٹرک گاڑی کا عمل تیز کر دیا

🗓️ 20 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں)امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اس وقت ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں

غزہ میں جنگ بندی کب ہو گی؟ ؛صیہونی رپورٹر کی زبانی

🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں: ایک عبرانی صحافی نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ہمیں

یمنی قیدیوں کی شہادت پر صنعا حکومت کا اقوام متحدہ کو احتجاجی نوٹ

🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت میں جنگی قیدیوں کی نگراں قومی

اسلامی انقلاب نے دنیا کو ایرانیوں کی طاقت دکھا دی: ایران میں سابق پاکستانی سفیر

🗓️ 6 فروری 2023سچ خبریں:ایران میں پاکستان کے سابق سفیر نے 44 سالہ اسلامی انقلاب

افغانستان میں انگریز شہزادے کی خونی شطرنج

🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:      انگریزی اخبارگارڈین نے جمعرات کو شہزادہ ہیری کی

اپوزیشن نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو حکومتی پیکج کے حق میں ووٹ ڈالنے سے خبردار کردیا

🗓️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تین اہم اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اراکین کو

زیلینسکی کو جسمانی طور پر ہٹانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے: مدودف

🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:کریملن محل پر ڈرون حملے کے بعد، جس کا الزام ماسکو

عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے ہمیں فون آرہے ہیں: مریم نواز

🗓️ 5 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے