سانگھڑ اور ملیر میں پیپلز پارٹی، پشین میں مشترکہ امیدوار فاتح

الیکشن

🗓️

کراچی {سچ خبریں} کل صوبہ سندھ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخبات میں پیپلز پارٹی اور صوبہ بلوچستان کی ایک نشست پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

سانگھڑ کے حلقہ پی ایس 43 میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جام شبیر علی خان کو امیدوار کھڑا کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے مدمقابل امیدواروں کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جام شبیر علی خان نے 45240 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار مشتاق جونیجو کو 6 ہزار 925 ووٹ پڑے۔

دوسری جانب ملیر کے حلقہ پی ایس 88 میں بھی پیپلز پارٹی نے ہی میدان مارا۔ یوسف مرتضیٰ بلوچ نے 24251 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے الیکشن میں کھڑے گئے امیدوار سید کاشف کو 6090 ووٹ دیئے گے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار جان شیر جونیجو تیسرے نمبر پر رہے جنہوں نے صرف 4870 ووٹ حاصل کئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی جیت پر انھیں مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
سانگھڑ کے حلقہ پی ایس 43 میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جام شبیر علی خان کو امیدوار کھڑا کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے مدمقابل امیدواروں کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

ادھر صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے کھڑے کئے مشترکہ امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جے یو آئی ف کے امیدوار سید عزیز اللہ نے اپنے مدمقابل امیدواروں کو بڑے مارجن سے شکست دی۔

سید عزیز اللہ آغا کو سولہ ہزار چھیاسی جبکہ ان کے مدمقابل عصمت اللہ ترین کے حصے میں صرف 936 ووٹ آئے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے متضاد پیغامات؛ ایران کے ساتھ مذاکرات یا دباؤ کا کھیل؟

🗓️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران کے ساتھ حالیہ غیر مستقیم مذاکرات کے دوران امریکہ

عسکری و سول تنصیبات میں توڑ پھوڑ، حکومتِ پنجاب کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

🗓️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران حکومتِ پنجاب نے جناح ہاؤس سمیت عسکری و

یورپی یونین نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

🗓️ 14 جولائی 2021برسلز (سچ خبریں)  یورپی یونین نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے

اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ کرنے کے لیے تیار نہیں: صیہونی مطالعاتی مرکز

🗓️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے تحقیقی ادارے نے اپنی ایک

کراچی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا

🗓️ 11 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں)کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ عیدالاضحیٰ

سعودی اتحاد پروازوں کی اجازت نہیں دے رہا: صنعا

🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں:صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم پروازیں شروع کرنے

ہم یورپی یونین میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں: کیف

🗓️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین میں یوکرین کی رکنیت کے مشکل عمل اور وسیع

آئی ایم ایف انصاف سے پیش نہیں آرہا، پاکستان کو بدترین بحران کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

🗓️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عالمی مالیاتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے