🗓️
دہلی (سچ خبریں) بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، بپی لہری گزشتہ ایک ماہ سے صحت کے مختلف مسائل کی وجہ سے اسپتال میں زیرعلاج تھے، تاہم انہیں پیر کے روز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا-
بھارتی میڈیا کے مطابق منگل والے دن بپی لہری کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی اور انہیں دوبارہ اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور گزشتہ رات انہوں نے ممبئی کے اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔ممبئی کے کریٹی کیئر اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپک نام جوشی کے مطابق بپی لہری کو صحت کے متعدد مسائل تھے۔
ان کی موت او ایس اے (اوبسٹرکٹیو سلیپ ایپنیا) کی وجہ سے آدھی رات سے کچھ پہلے ہوئی۔ بپی لہری بھارتی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھے اور بھارتی فلمی موسیقی کی دنیا کی سب سے با اثر شخصیات میں سے ایک تھے۔انہیں 80 اور 90 کی دہائی کے بالی ووڈ ڈسکو کا علمبردار بھی کہا جاتا ہے۔
بپی لہری نے اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ گانے دئیے جن میں فلم ’’ڈسکو ڈانسر‘‘ اور ’’نمک حلال‘‘ وغیرہ کے گانے شامل ہیں۔ ہندی کے علاوہ انہوں نے بنگالی سینما کے لیے بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ بپی لہری نے اپنی کئی کمپوزیشنز خود بھی گائیں جن میں فلم ’’ڈسکو ڈانسر‘‘ کا سپر ہٹ گانا ’’کوئی یہاں ناچے ناچے‘‘ اور فلم ’’صاحب ‘‘ کا گانا ’’پیار بنا چین کہاں‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔
بپی دا اپنے میوزک کے علاوہ سونے کی بھاری چین اور دھوپ کا چشمہ پہننے کی وجہ سے بھی مشہور تھے، یایوں کہہ لیں کہ یہ دونوں چیزیں ان کی شخصیت کی پہچان تھیں۔ بپی لہری کےانتقال پربھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بپی لہری کی موسیقی ہمہ جہت تھی اور خوبصورتی سے متنوع جذبات کا اظہار کرتی تھی۔
بپی لہری کو بالی وڈ کا راک اسٹار کہا جاتا تھا اور انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی نامور گانے فراہم کیے۔ بپی لہری نے 1970 اور 80 کے اواخر میں بھارت کی مشہور فلموں چلتے چلتے ، ڈسکو ڈانسر اور شرابی کے لیے گانے گائے انہوں نے اپنا آخری گانا ‘بھنکاس’ 2020 کی فلم ‘باغی تھری’ کے لیے تیار کیا تھا۔ بپی لہری نےچند دن قبل لتامنگیشکرکےانتقال پرلتاکےساتھ اپنےبچپن کی تصویرشیئرکی تھی۔
مشہور خبریں۔
یورپی بینک سائبر حملوں کی زد میں
🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:یورپی مرکزی بینک ECBنے یورپی بینکوں کو خبردار کیا ہے کہ
فروری
افغان صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں
🗓️ 20 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدارتی محل کے قریب اس وقت 3 راکٹ
جولائی
ہم امریکہ کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کر رہے ہیں : طالبان
🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں: طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر
فروری
بین الاقوامی فوجداری عدالت مغرب کا آلہ کار
🗓️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: نومبر 2024 میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی
اپریل
سعودی وزات دفاع میں کیا ہو رہاہے؟
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو کئی
جون
یہ 100کیس بھی بنالیں آپ نے مضبوط رہنا ہے، پرویز الہیٰ کا کارکنوں کو پیغام
🗓️ 4 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) سینئر پی ٹی آئی رہنما پرویز الہیٰ نے کہا
جون
صیہونی سماجی معاہدوں کا زوال
🗓️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:سیاسی ادب میں سماجی معاہدہ معاشرے کی اصل ہے اور بنیادی
جنوری
رام اللہ میں صہیونی چوکی پر فائرنگ
🗓️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں
نومبر