🗓️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے گورنر چودھری سرور کے مطابق اپوزیشن ناکام ہوگی، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے انہوں نے کہا کہ PDM سیاسی ماحول گرم رکھنے کیلئے نئے اعلانات کر رہی ہے، سیاسی مخالفین چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کا نتیجہ مت بھولیں۔
پنجاب کے گورنر سے صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرورت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے، اپوزیشن اگر تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے، عمران خان بطور وزیراعظم اور حکومت دونوں 2023 تک قائم رہیں گے۔
چودھری سرور نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی حمایت کر دے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت اور ایوان بالا کا تقدس بحال ہوگا، خفیہ رائے شماری سے بھی حکومتی اور اتحادی سینٹرز امیدوار کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانا ملکی اور قومی مفادات کے خلاف ہے، اپوزیشن سیاست کرے مگر قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش نہ کرے۔
صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے، تحریک انصاف کے پاس 5 سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ ہے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اپوزیشن ناکام ہوگی۔PDM چاہے جتنا زور لگا لے۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن: شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
🗓️ 6 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن بینچ نے عوامی مسلم لیگ
مارچ
عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا ہدایت نامہ جاری
🗓️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا
مئی
کورونا وائرس کہاں سے اور کیسے پھیلا؟وائٹ ہاؤس کا دعویٰ
🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں:امریکی حکومت نے ایک بار پھر کورونا وائرس کی ابتدا کے
فروری
عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیر اعلی منتخب ہو گئے
🗓️ 29 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔عبدالقدوس
اکتوبر
لاڈلے کی طرح اگر مقتدر ادارے سے ہمیں تعاون ملتا تو پاکستان راکٹ کی طرح اوپر جاتا، وزیراعظم
🗓️ 20 مئی 2022کراچی (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید
مئی
کویتی کھلاڑی کی صیہونی حکومت کے نمائندے کے خلاف میچ سے دستبرداری
🗓️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:کویتی کھلاڑی احمد عواد نے بلغاریہ میں شمشیربازی کے مقابلے میں
اپریل
عمران خان کی جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے فلاپ ہو گئی
🗓️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کے کارکن
فروری
طالبان کی صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دینےکی تردید
🗓️ 18 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے رکن سہیل شاہین کے صیہونی نیوز چینل کو دیے
اگست