🗓️
سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسیویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام نے عظیم الشان اور منفرد انداز میں جشن کا انعقاد کیا۔
آج سے 42 برس قبل ایران میں 2500 سالہ شہنشاہیت کا خاتمہ ہوا اور سرزمین کو سامراجی طاقتوں خصوصا امریکہ کی بالادستی سے نجات ملی اور ایران میں ایک ایسا نظام وجود آیا جس نے لاشرقیہ لاغربیہ کا نعرہ لگا کر دنیا بھر کی حریت پسند اقوام کو سر اٹھا کر چلنے کا عزم عطا کیا۔آج ملت ایران ماضی کی طرح ایک بار پھر اسلامی انقلاب کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے ریلیوں میں شرکت کی،البتہ اس بار کی ریلیاں گزشتہ برسوں کی ریلیوں اور جلوسوں سے قدرے مختلف تھیں، ماضی کے برخلاف لوگوں نے موٹر سائیکلوں اور اپنی ذاتی گاڑیوں کے ذریعے ان ریلیوں ميں شرکت کی۔
کورونا وائرس کے پیش نظر دارالحکومت تہران سمیت سارے ملک میں اسی طرح کی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، اس سال کی ایک خاص بات جشن انقلاب میں نئی نسل کی بھرپور مشارکت ہے جس کے بارے میں مغربی میڈیا میں ہمیشہ یہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ایران کی نئی نسل اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام سے دور ہو رہی ہے۔
آج کی موٹر سائیکل اور کار ریلیوں کے ذریعے ملت ایران نے ساری دنیا کو جو پیغام دیا ہے وہ یہ ہے ملت ایران بدستور اسلامی انقلاب اور اسلامی اقدار کی پاسداری کرتی رہے گی اور کسی قیمت پر اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کو کامیاب نہيں ہونے دے گی،اس موقع صدر جمہوریہ ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی عوام سے خطاب کرتے ہوئے سبھی کو اسلامی انقلاب کی بیالیسویں بہار کی آمد کی مبارکباد پیش کی اور عوام کے پر جوش جشنِ انقلاب کو، انقلاب دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کے لئے شکست سے تعبیر کیا،واضح رہے کہ گزشتہ شب ایرانی عوام نے سنہ 1979 کی یاد تازہ کرتے ہوئے اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اللہ اکبر کے نعرے لگائے اور اسلامی امنگوں سے اپنی وابستگی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
استنبول کے سابق میئر کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد ترکی میں احتجاجی مظاہرے دوبارہ شروع
🗓️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:ترکی کے استنبول شہر کے معزول میئر، اکرم امام اوغلو
اپریل
ہمیں احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، بہت جلد اس کو نیچے لے کر آئیں گے:مفتاح اسماعیل
🗓️ 23 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم
جون
بشار الاسد کے دورہ تہران کی سیاسی اور اقتصادی جہتیں
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد کل اتوارکو غیر اعلانیہ دورے پر
مئی
سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں
🗓️ 29 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے ’سکندر‘ سلمان خان نے بھی دیگر بھارتی
مارچ
وائٹ ہاؤس جیسے پاگل خانہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر قابو پانے کے لیے پاگل گیم
🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز کے نمائندے جوناتھن کارل کی کتاب
نومبر
فرانس نے متحدہ عرب امارات کو 60 رافیل لڑاکا طیارے فروخت کئے
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : باخبر ذرائع نے فرانسیسی صدر کے دورہ مشرق وسطیٰ
دسمبر
بلوچستان: اختر مینگل اور حکومتی وفد میں مذاکرات ناکام، لکپاس میں بی این پی کا دھرنا جاری
🗓️ 31 مارچ 2025لکپاس: (سچ خبریں) سردار اختر مینگل اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات
مارچ
عرب ممالک کی اکثر عوام صیہونی مخالف
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے
جولائی