سوشل میڈیا صارفین کا عمران پر تنقید

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) ‘آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ’ عنوان کے تحت وزیر اعظم عمران خان نے لوگوں براہ راست بات چیت کی لیکن عمران خان کے اس پروگرام کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ کو بات ہی نہیں کرنی تھی تو اعلان کیوں کیا تھا اور کچھ نے لکھا کہ ڈائل کرنے کے بعد بھی نمبر نہیں ملا اور کسی نے فون ریسیو نہ کرنے کا گلہ کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے، اس سلسلے میں ایک ٹیلی فون نمبر بھی جاری کیا گیا تھا اور بیان میں بتایا گیا تھا کہ لائنیں 4 بجے سے کھول دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ اعلان کیا گیا تھا کہ عمران خان پیر کی شام 4 بجے عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے اور اس پروگرام کو ‘آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ’ کا نام دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں یہ پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وزیراعظم نے براہ راست عوامی سوالات کا ٹیلی فون پر جواب دیے۔

بعد ازاں عوام نے وزیراعظم سے رابطے کے لیے آج شام 4 بجے ’0519210809‘ نمبر پر رابطہ کیا لیکن بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کال کنیکٹ نہ ہونے کی شکایت بھی سامنے آئی۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کی گئی تھی کہ یہ پروگرام براہ راست نشر ہوگا تاہم بعد میں پی ٹی وی نے ٹوئٹ کیا تھا کہ اس پروگرام کو ریکارڈ کرلیا گیا ہے جسے ساڑھے 7 بجے نشر کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کی معطلی

🗓️ 10 جون 2022سچ خبریں:   شامی میڈیا نے آج دوپہر جمعہ کو اطلاع دی کہ

آزاد کشمیر میں معطل شدہ صدارتی آرڈیننس کے خلاف مکمل ہڑتال

🗓️ 6 دسمبر 2024 مظفر آباد: (سچ خبریں) متنازع صدارتی آرڈیننس کی منسوخی کے لیے

امریکہ ہنگامہ آرائی اور عالمی نظام کو کمزور کرنے کا ذریعہ ہے: چین

🗓️ 28 مئی 2022سچ خبریں:  چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ہفتے کے روز اپنے

حضرت عیسی نبی غزہ میں ہوتے تو صیہونی ان کے ساتھ کیا کرتے؟برطانوی صحافی کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی صحافی نے حضرت عیسی کی ولادت کے موقع پر

دنیا کے دیگر ممالک امریکہ کے کے موقف سے متفق نہیں ہیں: کسنجر

🗓️ 28 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے وال اسٹریٹ جرنل

دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حملے پر حماس کا ردعمل

🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دمشق میں اسلامی

اب احتجاج نہیں مزاحمت کریں گے‘ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کا اعلان

🗓️ 19 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت  ایم کیو ایم 

شامی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی وجوہات

🗓️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:شام میں متحارب فریقوں کے مصالحتی مرکز کے روسی مرکز نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے