🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مولانا کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے کہا کہ مجھے نہیں معلوم مولانا کو کون چلا رہا ہے اور کس کے مشورے سے عمل کر رہے ہیں کیوں انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ عمراں خان خود اسرائیل کو تسلیم کرنے انکار کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب سے نیب اور ایف آئی اے نے دس مرتبہ کہا ہے کہ اپنی جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات اور ذرائع بتا دیں لیکن یہ نہیں بتاتے۔ انہیں یہ تو علم ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کیا چاہتی تھی اور اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی تھی لیکن انہیں یہ علم نہیں ہے کہ ان کے اپنے اور ان کے بچوں کے نام جو کروڑوں روپے کی جائیدادیں ہیں آخر وہ کہاں سے آئی ہیں۔
عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نیب جو آصف علی زرداری اور نواز شریف کو تو گرفتار کر لیتی ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان کو آج تک گرفتار نہیں کر سکی۔ کیا یہ نیب کی کوئی کمزوری ہے کہ مولانا صاحب بارہا مرتبہ نیب کو للکار چکے ہیں لیکن نیب کچھ نہیں کرتی ، کیا نیب اتنی بے جان ہے؟ حمزہ شہباز اور شاہد خاقان عباسی کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے ، کیا اُن کے پاس کوئی ایٹم بم ہے جس سے نیب ڈرتی ہے۔
جس پر صحافی طاہر ملک نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جب جب مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نہیں جاؤں گا و ہ نہیں گئے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جس طرح مریم نواز نے ویڈیوز کا کہا تھا کیا ایسا تو نہیں کہ مولانا کے پاس نیب کی کوئی ویڈیوز ہیں جس کی وجہ سے نیب ان کو گرفتار نہیں کر پا رہی؟ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں۔
مشہور خبریں۔
یوکرین ایک ڈوبنے والے شخص کی مانند ہے
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:پولینڈ کے صدر اینڈری ڈوڈا نے کہا کہ یوکرین کو یاد
ستمبر
ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ
🗓️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں ڈینگی کیسز کا تیزی سے اضافہ
اکتوبر
امریکی سفارت کار کی ایران سعودی معاہدے کو بگاڑنے کرنے کی کوشش
🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:یمن میں امریکی نمائندے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سعودی
مئی
چاہتی ہوں کہ پوری دنیا میں امن قائم ہو: گوہر خان
🗓️ 23 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی
اگست
ایکس پلیٹ فارم کا اہم تبدلیلی کرنے کا اعلان
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: ایکس نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی
جون
انصاراللہ ڈرونز کے خلاف پیٹریاٹ $1 ملین کے نظام کی شکست
🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکہ میں قائم سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS)
دسمبر
حزب اللہ کا صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر تازہ ترین میزائل حملہ
🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: آج صبح ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ لبنان کی
جنوری
برآمدات بڑھانے کیلئے ہر کمپنی کو 10فیصد ایکسپورٹ کرنا ہو گی، وزیر خزانہ
🗓️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ برآمدات
اگست