🗓️
وزیر اعلی سندھ کراچی کراچی کو سندھ کا حصہ نہیں سمجھے:اسد عمر
کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ کے وزیر اعلی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جو سلوک رکھا ہوا ہے اس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ وہ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اسے اپنا سمجھے یا نہ سمجھے لیکن حکومت اسے اپنا سمجھتے ہوئے کراچی میں کام جاری رکھے گی۔
اسد عمر نے ان خیالات کا اظہار شاہ فیصل کالونی کراچی میں ارکان سندھ اسمبلی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے علاقائی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر سابق قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ، جمال احمد ، عدیل احمد اور دیگر رہنما شریک تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں مقامی حکومت کا نظام آئین پاکستان کی روح پر پورا نہیں اترتا، دراصل وزیراعلیٰ سندھ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تو کراچی میں کام جاری رکھے گی کیونکہ ہم کراچی کو اپنا سمجھتے ہیں سندھ حکومت ہی اسے اپنا نہیں سمجھتی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ صوبے تو وفاق سے مدد مانگتے ہیں، سندھ میں وفاق کام کرنے کی کوشش کرتا ہے تو روڑے اٹکائے جاتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت کے پاس سارے اختیارات ہونے چاہئیں پر کراچی میں ایسا نہیں ہے، وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء حامی بھرتے ہیں پر اختیارات نہیں دیتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات سے متعلق تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کررکھی ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی حکام نے شہید محمد مقبول بٹ کے بھائی پر مسلسل چوتھی بار پبلک سیفٹی ایکٹ لگا دیا
🗓️ 19 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے چار سالوں سے
مارچ
چین نے طالبان کو اہم پیشکش کردی
🗓️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے طالبان کو اہم پیشکش کرتے ہوئے کہا
جولائی
ریاض اجلاس سے قبل شام کی عرب لیگ میں واپسی کا امکان
🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 19 مئی کو
مئی
اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے کچھ کرؤ؛ٹرمپ کا امریکی یہودیوں سے خطاب
🗓️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی یہودیوں اور صیہونی حکومت کے بارے میں ٹرمپ کے نئے
اکتوبر
لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
🗓️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ
نومبر
یہودیوں کے مذہبی رہنما نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان دیتے ہوئے اس کی نابودی کی امید ظاہر کردی
🗓️ 28 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) یہودیوں کے مذہبی رہنما یسرول ڈیوڈ ویس نے
مئی
مزدوروں کو کم اجرت،ملازمت کے عدم تحفظ جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان ورکرز فیڈریشن
🗓️ 1 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ورکرز فیڈریشن نے مزدوروں کے عالمی دن
مئی
لیگی رہنما کی جماعت اسلامی کے خلاف ہرزہ سرائی
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے جماعت اسلامی
جولائی