شمال مشرقی شام میں داعشی قیدیوں کی بغاوت

شمال مشرقی شام میں داعشی قیدیوں کی بغاوت

🗓️

سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہاس ملک کے شمال مشرق کی ایک جیل میں داعشی قیدیوں نے بغاوت کی ہے۔
شامی ٹیلی ویژن نے آج (سنیچر) کو اطلاع دی ہے کہ داعشی قیدیوں نے شمالی شام کے صوبہ الحسکہ کے جنوب میں واقع الشدادی شہر کی کامب البلغار جیل میں بغاوت کر دی ہے،الاعلام الحربی المرکزی ویب سائٹ نے شامی ٹیلی ویژن کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس جیل پر کرد ملیشیا جو "سیریئن ڈیموکریٹک فورسز” (کیو ایس ڈی) کے نام سے جانی جاتی ہے ،کے زیر کنٹرول ہے جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے، رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گردوں نے جیل میں موجود تمام سامان کو آگ لگا دی ،یادرہے کہ یہ ایک ایسی جیل ہے جہاں تقریبا 5000 5 ہزار دہشت گرد قید ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ داعش کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے کیو ایس ڈی کے عسکریت پسندوں نے جیل کا گھیراؤ کر لیا ہے، المیادین نے اطلاع دی ہے کہ محاصرے کے وقت سے ہی امریکی ہیلی کاپٹر جیل کے اوپر اڑ رہے ہیں، اس سلسلے میں المیادین چینل نے مقامی شامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ سال کے آخری تین مہینوں میں امریکیوں نے داعش کے درجنوں قیدیوں کو الشدادی اور الحسکہ جیلوں سے التنف ضلع 55 میں منتقل کیا اور انھیں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کرنے کے لیے استعمال کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ جو داعش کا خاتمہ کرنے کے بہانے شام میں آیا تھا لیکن در اصل وہ اس ملک میں دہشتگردوں کے لیے سہولت کاری کے فرائض نبھانے کے لیے اور یہاں کا تیل لوٹ کر اسرائیل پہنچانے کے لیے آیا تھا،امریکہ آج تک اس ملک میں دہشت گردوں کی ہر ممکن مدد کررہاہے یہاں تک کہ اپنے کیمپوں میں انھیں تربیت دے رہا ہے نیز اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے تاکہ خطہ میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جواز فراہم کر سکے۔

مشہور خبریں۔

بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے حکومت نے نیپرا سے رجوع کرلیا

🗓️ 28 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف

صارفین کو بجلی کے بلوں کی اقساط پر 14 فیصد سود ادا کرنا ہوگا

🗓️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی بُلند قیمتوں کا سامنا کرنے والے

پوپ فرانسس کے بعد کون ہوگا اگلا پوپ؟ پانچ اہم امیدواروں کا تعارف

🗓️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی

نیب تیسرا ترمیمی بل 2022 بھی منظور

🗓️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی کابینہ نے نیب تیسرا ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا،

شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی کا انعقاد

🗓️ 9 فروری 2022فیصل آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی  شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد

آڈیو لیک: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کو طلب کرلیا

🗓️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے،

حماس نے کہاں کہاں صیہونیوں کی ناک رگڑی؛فوجی امور کے معروف ماہر  کی زبانی

🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:فوجی امور کے معروف ماہر بریگیڈیئر جنرل فایز الدویری نے

آئندہ الیکشن میں نواز شریف کو موقع دیا گیا تو پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے، وزیراعظم

🗓️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر قوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے