🗓️
فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں انھیں حساب دینا پڑے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں کی جانچ کی جائے گی اور ناجائز قبضوں کا ہٹایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہا، جس میں میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، براڈشیٹ اور محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر)عظمت سعید جسٹس(ر)عظمت سعید معزز اور اچھی شہرت والے جج ہیں، اور وہی براڈ شیٹ کی تحقیقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،ہر کسی کو جواب دینا پڑے گا، سیاست عبادت ہے، ظالموں اور چوروں کے ساتھ کھڑنے ہونے کا نام نہیں، سینٹ انتخابات میں بھی شفافیت یقینی بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ کی نقل و حرکت کی وجوہات
🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:عراقی سیکورٹی امور کے ماہر فاضل ابورغیف نے عراق اور شام
اپریل
موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ بھی کم کردی
🗓️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) موڈیز انوسٹرز سروس نے پاکستان کے 5 بینکوں
اکتوبر
فرانسیسی ڈاکٹروں کا غزہ کے بارے میں چونکا دینے والا بیان
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں: یورپی ہسپتال میں کام کرنے والے فرانسیسی ڈاکٹروں نے غزہ
فروری
یمن نے امریکہ اور دیگر ظالم طاقتوں کی شان و شوکت کو خاک میں ملایا
🗓️ 3 مئی 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے
مئی
ایران سعودی تعلقات کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی ویب سائٹ نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے صیہونی
جون
یونان کشتی حادثہ: عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
🗓️ 19 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات
دسمبر
سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کو وکلاء نے مبارکباد پیش کی
🗓️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کا حلف
فروری
غزہ کے ساتھ تصادم بہت قریب ہے: صہیونی میڈیا
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:رپورٹر تل لیو رام نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
فروری