🗓️
سرینگر (سچ خبریں) افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست پر حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح امریکا کو افغانستان چھوڑ کر بھاگنا پڑا عنقریب بھارت اور اسرائیل بھی مقبوضہ علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح افغانستان مقامی مفاد پرست عناصر اور بیرونی طاقتوں کی ملی بھگت کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا ایک اڈہ بن گیا تھا وہ یقیناً پورے عالم اسلام کے لیے ایک زبردست تشویش کا موجب تھا لہٰذا سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے اس مرکز کا قلع قمع ہونا ہم سب کے لیے باعث اطمینان ہے اور ہم سب کو اس فتح کے جشن میں شریک ہوکر اسلام اور مسلم دشمنوں کے سامنے اپنی دینی حمیت اور اخوت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی تعمیر و ترقی میں بقدر استطاعت تعاون کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ مخالف حالات سے مایوس اور بددل ہونے کے بجائے انہیں اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے صبرو استقامت کے ساتھ اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا چاہیے، وہیں دوسری طرف اس میں بھارت اور اسرائیل جیسی غاصب قوتوں کے لیے بھی ایک تنبیہ ہے کہ طاقت کے نشہ میں بدمست ہوکر وہ یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ ان کے ظلم و جبر نے مظلوموں کو ہمیشہ کے لیے دبا دیا ہے، جلد یا بدیر انہیں اسی ہزیمت کے ساتھ اپنا بوریا بستر لپیٹ کر مقبوضہ علاقوں سے نکل بھاگنا ہوگا جیسے امریکا اور اس کے افغان حواری بھاگ کھڑے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ باطل چاہے جتنا بھی وقتی طور پر اچھل کود لے لیکن انجام کار اسے شکست سے دوچار ہوکر رہنا ہے کیونکہ غلبہ صرف حق کے لیے ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں مزید سات افراد کو پھانسی
🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب نے دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور مالی معاونت
فروری
بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے 8 رکنی وزرا کی کمیٹی تشکیل
🗓️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزیردفاع کی زیر قیادت 8 رکنی
اکتوبر
قومی بچت اسکیم کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی
🗓️ 2 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے قومی بچت اسکیموں (این ایس
نومبر
دشمن سجمھوتے کے پیچھے رہے اور ہم نے کیا کیا؛فلسطینی کمانڈر کا انکشاف
🗓️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ کے کمانڈر نے غزہ
اکتوبر
مخالفین نے پی ٹی آئی انٹرا-پارٹی انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے
🗓️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کو اس کے مخالفین نے انٹرا
دسمبر
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
🗓️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی
اپریل
سینیٹر مشاہد حسین کا جنرلز کے احتساب پر نواز شریف کو ’بھولنے اور آگے بڑھنے‘ کا مشورہ
🗓️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین
ستمبر
قسام کے حسن سلوک کے بارے میں اسیر صہیونی خاتون کی داستان
🗓️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:آزاد ہونے والی اسرائیلی قیدی الموگ گولڈسٹین نے اس تحریک کی
دسمبر