🗓️
حکومت پہر ہر طرف سے وار کریں: آصف زرداری
اسلام آباد(سچ خبریں) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اس بات کی تاکید کی کہ اپوزیشن متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور سے ٹیلیفونک گفتگو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک شدید خطرات میں ہے، حکمران کوئی بڑا بلنڈر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہوچکا ہے، اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا ہے۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت گرانے کے تمام آپشنز بتدریج استعمال کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی۔
آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں، حکمرانوں کو اب مزید کورونا وائرس کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران نہ ویکسین خرید سکے ہیں اور نہ ہی کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کی مدد کرسکے، ہم نے 2008 کےعالمی معاشی بحران کے باوجود ایکسپورٹ 19 سے 26 ارب تک بڑھائی۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ ملک کا ریونیو ڈبل کیا، ملازمین کی تنخواہیں 125فیصد بڑھائیں، سرکاری ملازمین کی پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کردیے ہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی اس ناکام اور نااہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔
آصف زرداری نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا یہ سیلیکٹڈ حکمران اپنے وژن سے خود گریں گے، اب یہ گرچکے ہیں، بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے
مشہور خبریں۔
کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
🗓️ 25 جنوری 2021کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
جنوری
صیہونیوں کی جنت
🗓️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:بیشتر مسلم ممالک کے عوام کی مخالفت کے باوجود اور متحدہ
جولائی
لبنانی فوج کی شجاعانہ مزاحمت کے سامنے دشمن جنگ بندی پر راضی
🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اس
نومبر
اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کو تیار
🗓️ 21 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اور ڈراما ’سرِراہ‘ کے بعد
مئی
چین کو سبق سکھاتے سکھاتے خود پھنس گئے
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین جنگ کو چین کے لیے سبق بننا تھا اور چین
اگست
سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 15 روز میں طلب
🗓️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مبینہ طور پر
مئی
عورت کو مکھی سے تشبیہ دینے پر مشی خان کی عدنان صدیقی پر تنقید
🗓️ 8 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مشی خان نے اداکار عدنان صدیقی کے عورت
اپریل
ہمیشہ مظلوم کی حمایت کرنے والی عوام
🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام اس ملک کے چھوٹے اور بڑے
اکتوبر