🗓️
سچ خبریں: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے آج شام سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ ایگزیکٹو کمیٹی کا غیرمعمولی اجلاس کل شام جدہ میں منعقد ہوگا، جس کا ایجنڈا دو نکاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ یہ اجلاس اسلامی جمہوری ایران اور فلسطین کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فلسطین اور دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال ہوگا۔
واضح رہے کہ فلسطینی کاز کے لیے پاکستان ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر آواز بلند کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار غزہ اور مشرق وسطیٰ کی ابتر صورتِ حال پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ امن کی فوری ضرورت اور غزہ کے لوگوں کو امداد کی فراہمی پر زور دیں گے۔
مزید پڑھیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا او آئی سی سے بڑا مطالبہ
سفارتی ذرائع کے مطابق ایجنڈے کا پہلا نکتہ فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیل کے جرائم کا تسلسل ہے جبکہ دوسرا نکتہ قابض اسرائیل کی ایران کی سالمیت کے خلاف جارحیت ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا امریکا پر فوجی امداد بحال کرنے کیلئے زور
🗓️ 28 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ
اپریل
شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی حملہ
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس نے شام کے شہر ادلب میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر:بی جے پی کے دور حکومت میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ
🗓️ 1 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں
فروری
محکمہ موسمیات نے ملک بھر ہائی الرٹ جاری کر دیا
🗓️ 20 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوتھے مون سون راونڈ
ستمبر
توشہ خانہ کیس میں عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطل، رہائی کا حکم
🗓️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں
اپریل
شام میں اپنے مستقبل کے کردار کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: اپنے فرانسیسی ہم منصب Jean-Noel Barro کے ساتھ ایک کال
دسمبر
امریکی یورپ میں ایندھن کی قلت کی ادائیگی کرتے ہیں
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ میں ایندھن کی قیمتیں گزشتہ ماہ خام تیل کی
مئی
روس کا امریکہ کو پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف بڑھنے پر انتباہ
🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ میں شمالی امریکہ کے دفتر کے
اگست