خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کن القابات سے نوازا ہے؟

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کن القابات سے نوازا ہے؟

🗓️

سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے جس کا اقرار خود بانی پی ٹی آئی کر چکے ہیں اس وقت تو انہیں برا نہیں لگتا تھا، یہ سب موسمی بیڑے ہیں۔

خواجہ آصف نے فون ٹیپنگ معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ قانونی مراحل سے گزر رہا ہے، نیشنل سکیورٹی کے معاملات پر یہ ضروری ہو جاتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جو جنگ ہم لڑ رہے ہیں اس میں یہ ضروری ہے، موجودہ حالات میں فون ٹیپنگ کی بالکل حمایت کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کیا خوبصورت طریقہ ہے، پہلے آڈیوز پر ججز کی تضحیک کی، پھر کہا آڈیوز کے سچے ہونے کی تحقیق کروا لیتے ہیں‘

خواجہ آصف نے کہا کہ عمر ایوب اور دیگر لوگ بانی پی ٹی آئی کے فون ٹیپنگ پر فرمودات بھی سن لیں، عمران خان نے کہا تھا میرے بھی فون ٹیپ ہوتے ہیں اور ضرور ہونے چاہئیں، اُس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کا معاملہ اچھا چل رہا تھا، ان کی ہر جائز نہ جائز بات اچھی لگ رہی تھی، آج ان کے فالوورز کو وہی بات نفرت انگیز لگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے سب موسمی بٹیرے ہیں، پہلے یہ خود ٹیپنگ کراتے تھے اپنی بھی اور دوسروں کی بھی، خوشی کے ساتھ کہتے تھے کہ ٹیپنگ ضرور ہونی چاہیے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت میں شکوے شکایتیں ہوتی رہتی ہیں، مختلف جماعتیں ہوتی ہیں تو مختلف مفادات ہوتے ہیں، سیاسی مقاصد بھی سب کے مختلف ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جو کہہ رہے ہیں وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، کوشش ہے کہ شکوے شکایات کم ہوں، پیپلز پارٹی کو بنیادی مسئلہ پنجاب میں جگہ نہ ملنے کا ہے، پی پی کو وفاق میں وزارتوں کا مسئلہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: نگرانی کیلئے ڈیٹا تک رسائی پر پابندی، اسلام آباد پولیس عدالتی حکم میں نرمی کی خواہاں

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا۔

وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دی جو سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔

مشہور خبریں۔

جنرل سلیمانی کے قتل میں اسرائیل کا کردار؛صیہونی کمانڈر کی زبانی

🗓️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انسداد انٹیلی جنس تنظیم آمان کے سابق سربراہ

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کی ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب کو گرفتار کرلیا

🗓️ 18 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  قابض اور دہشت گرد اسرائیلی پولیس نے

عورت کی کامیابی کی پہلی سیڑھی گھر کے مرد کی سپورٹ ہوتی ہے، جویریہ سعود

🗓️ 15 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ جویریہ سعود نے خواتین کے بااختیار ہونے سے

نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً صیہونی حکومت کے دوسرے سفیر کا استعفیٰ

🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:کینیڈا میں صیہونی حکومت کے سفیر رونین ہوفمین نے اعلان کیا

وقت آگیا ہے پاک-چین دوستی مزید مستحکم کی جائے، انوار الحق کاکڑ

🗓️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا

افغان مہاجرین کا پاکستان سے اخراج، وجہ ؟

🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:نارویجن ریفیوجی کونسل، ڈنمارک ریفیوجی کونسل اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے

بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران میں اضافہ

🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے رہنماؤں نے فوج کی

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے یاسمین راجہ اور زمرودہ حبیب کی گرفتاری کی مذمت

🗓️ 19 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے