?️
سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے بدلے لے رہے ہیں اسی لیے وہ اسد قیصر کو روزانہ چکر لگوا رہے ہیں۔
مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسد قیصر کو روزانہ چکر لگوانا مولانا کی فتح ہے۔
ایک سوال کے جواب میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی طرف سے بھیجے گئے ہتک عزت کے نوٹسز کی کوئی حیثیت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان کیا بات ہوئی؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی
انہوں نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں 10 سالہ کارکردگی پر مناظرے کا چیلنج بھی دیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔
اس نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عزم استحکام آپریشن پر دستخط کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، حالانکہ وزیراعلیٰ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں آپریشن کے لیے کوئی دستخط نہیں کیے۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے معاملہ اسمبلی اور کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔
نوٹس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ میرے موکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے اور ذہنی تناؤ کا شکار کرنے پر مزید 50 کروڑ روپے ہرجانہ دیا جائے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کر کے سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے اتحاد میں موجود رکاوٹیں
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر فارغ بیٹھے ہیں اور میڈیا میں آنے کے لیے صوبائی حکومت کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں لاقانونیت اس وقت عروج پر تھی جب وفاق اور یہاں آپ کی پارٹی کی حکومت تھی۔
مشہور خبریں۔
نیٹو ایک فوجی شینگن بنانے کی کوشش میں
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیٹو پورے یورپ میں
جنوری
ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور یحیی السنوار کون تھے؟
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحیی السنوار، جو ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور تھے،
اکتوبر
صہیونی فوجی وفد سقطری میں تعینات
?️ 1 ستمبر 2022باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے فوجی
ستمبر
نیٹو کے بارے میں جو بائیڈن کی تشویش
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جو بائیڈن نے ہسپانوی زبان
اپریل
تل ابیب اور حیفا کے سینکڑوں رہائشی ہوٹلوں میں منتقل
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق، حیفا کے 60 رہائشیوں کو ان کے
جون
قومی سلامتی کمیٹی کا کالعدم جماعت کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی
اکتوبر
شاہ رخ خان کی مہنگی ترین فلم
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرل ایکشن
اگست
ملکی سلامتی میں پاک افواج کا بہت بڑا کردار ہے: گورنر پنجاب
?️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملکی سلامتی میں
اکتوبر