سچ خبریں: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے دعوے کی تردید کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ڈیڈلائن بتادی، مسلم لیگ (ق) کا فیصلے دانشمندی سے کرنے پر زور
انہوں نے وضاحت کی کہ فضل الرحمان سے اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی اور نہ ہی اس طرح کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے نکلنے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
مزید پڑھیں: پس پردہ مذاکرات کی باز گشت کے باوجود پی ٹی آئی اور حکومت کا موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسمبلیوں سے استعفے دینے پر آمادہ ہے اور نئے انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہے۔