?️
سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عمران خان کے خلاف سیاسی نوعیت کے مقدمات پر ریمارکس دیے ہیں۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقاتوں کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی جیل ملاقاتوں کی فہرست عدالت میں پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم
ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ اڈیالہ جیل جانے والے افراد کا مطالبہ تھا کہ سب کی ایک ساتھ ملاقات کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی کی مقدمات میں نمائندگی کرنے والے وکلاء آتے ہی نہیں، بلکہ سیاسی طور پر متحرک وکلاء بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آتے ہیں۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارے دونوں اپوزیشن لیڈرز سمیت رہنماؤں کو چار گھنٹے کھڑا رکھ کر ملاقات نہیں کرائی گئی، جبکہ عدالت نے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا ایس او پی بنانے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ عمران خان پر 200 سے زائد مقدمات درج ہیں، یہ سب سیاسی نتائج والے کیسز ہیں، آپ یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ سب حقیقی کیسز ہیں؟ مرکزی وکلاء ملاقات کر کے عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلاء کو ہدایات دیتے ہوں گے۔
شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہماری گاڑیاں جیل سے ڈیڑھ کلو میٹر پیچھے روک دی جاتی ہیں، عمران خان اور ملاقات کرنے والوں کے درمیان بڑا شیشہ لگا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کوئی دستاویز نہیں دی جا سکتی، اونچی آواز میں بات کرنی پڑتی ہے، نہ کاغذ لے جا سکتے ہیں اور نہ ہی باہر لا سکتے ہیں۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ یہ بالکل بھی قابلِ قبول نہیں ہے، کوئی دستاویز دیکھنے سے نہیں روک سکتے، آئندہ ایسا کیا گیا تو میں توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کروں گا، یہ انصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے بھی جیل حکام کی ایس او پیز پر عمل کریں،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ہم پھر بھی انہیں موقع دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ یہ آپ کوئی احسان نہیں کر رہے، میں سمجھ نہیں پا رہا کہ آپ اس سب سے کیا حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی کابینہ کی طرف سے خطرناک منصوبوں کی منظوری کا کیا مطلب ہے؟
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سیاسی اور سیکورٹی کابینہ نے گذشتہ رات
مئی
غزہ کی جنگ نے فلسطینیوں کو کیا دیا؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: قطر کی ثالثی میں غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں
دسمبر
یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین کشیدگی
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: یمن کے مشرقی ساحلی شہر المکلا کے اہم بندرگاہ پر
بلوچستان: تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال بعد آج دوبارہ کھولا جائے گا
?️ 8 اپریل 2023بلوچستان: (سچ خبریں) حکومت نے تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال
اپریل
اسرائیل کو ایک بڑے بحران کا سامنا؛ معیشت کی تباہی کا الارم
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین سے صیہونیوں کی الٹی ہجرت کے رجحان میں
مارچ
استنبول کے سابق میئر کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد ترکی میں احتجاجی مظاہرے دوبارہ شروع
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:ترکی کے استنبول شہر کے معزول میئر، اکرم امام اوغلو
اپریل
ٹرمپ اینڈ کمپنی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی ریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج
اگست
یوکرین روس کے ہاتھوں شکست کھا جائے گا:امریکی تاجر
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی تاجر ایلون ماسک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ
اکتوبر