سچ خبریں: پاکستان کی سفارتی تاریخ میں پہلی بار، اقوام متحدہ میں پاکستان کے دو مستقل مندوب تعینات کیے گئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق، حکومت پاکستان نے مستقل مندوب منیر اکرم کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی ہے اور ان کی کارکردگی کی بدولت فی الحال انہیں عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منیر اکرم کی تعیناتی کے دوران پاکستان کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کروانے میں کامیابی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، غزہ کے معاملے پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث کا خواہاں
فرانس میں سفارتی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے سفیر عاصم افتخار کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔ منیر اکرم اقوام متحدہ میں پاکستان کے موجودہ مستقل مندوب کے طور پر جبکہ عاصم افتخار ایڈیشنل مستقل مندوب کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے مذمتی قرارداد منظور
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں دو مستقل مندوب تعینات ہیں۔ منیر اکرم آئندہ ایک برس تک اپنی سفارتی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ 22 ستمبر سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں بھی منیر اکرم کا کلیدی کردار ہوگا۔ ان کی واپسی کے بعد، عاصم افتخار بطور مستقل مندوب اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف
مئی
ایران کے خلاف نیتن یاہو کی شکست نے ہمیں فوجی بجٹ بڑھانے پر مجبور کیا:صیہونی وزیر اعظم
اگست
وزیراعظم کی انتونیو،بل گیٹس سے ملاقات، سیلاب زدگان کی بحالی پر تبادلہ خیال
ستمبر
تل ابیب-واشنگٹن سیکورٹی تعاون خطرے میں
مارچ
گاڑیوں کو بھرپور توانائی بخشنے ولا ’’پاور پیسٹ‘‘ ہو گیا تیار
فروری
سینیٹ اجلاس: وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کردی
جنوری
حزب اللہ کے طاقتور میزائلوں کے سامنے ایک بار پھر گنبد آہنی ناکام
نومبر
سری لنکا میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ
اگست