?️
سچ خبریں: آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر تین ڈی ایس پیز کو معطل کر دیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ساہیوال محمد شہباز گل، ایس ڈی پی او صدر جھنگ محمد اسلم، اور ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب سلیم حیدر شاہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کرنے کا حکم جاری کیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس میں تقرری اور تبادلے پر وزیراعلیٰ اور آئی جی میں اختلافات ختم
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سلیم حیدر شاہ کو کیسز میں ملزمان کو فائدہ پہنچانے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی محمد اسلم کو دو بےگناہ افراد کو ایف آئی آر میں ناجائز طور پر نامزد کرنے کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس چھاپوں کے وقت ملزمان کی گرفتاریوں کی ویڈیولازمی بنائے ،لاہور ہائیکورٹ
جبکہ ڈی ایس پی شہباز گل کو قبضہ مافیا کے ساتھ ملی بھگت کے باعث معطل کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو یزید کے آئینے میں
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور اس کے ارد گرد کے واقعات جو
جولائی
یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
?️ 30 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل
اگست
حکومت کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اربوں روپے کی منظوری
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم
مارچ
مفرور یمنی صدر اقتدار سے دستبردار
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: مستعفی اور مفرور یمنی صدر عبد المنصور ہادی نے آج
اپریل
کیا امریکہ نیٹو کا وفادار ہے؟
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس کی قومی سلامتی کونسل نے اعلان کیا کہ امریکہ
ستمبر
یوکرین میں ریفرنڈم کے نتائج کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے: بائیڈن
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن یوکرین کے
ستمبر
صیہونی حکومت کا افریقی یونین سے اخراج
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی
فروری
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی سماعت کا احوال
?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چوہدری پرویزالہی اور تحریک انصاف کی ڈپٹی
جولائی