سچ خبریں: پاکستان کے ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم افغانیوں کی تعداد 19 لاکھ 23 ہزار 453 ہے جس میں خیبر پختونخوا میں 9 لاکھ 39 ہزار 878، پنجاب میں 3 لاکھ 10 ہزار 832، سندھ میں 1 لاکھ 45 ہزار 875، بلوچستان میں 4 لاکھ 74 ہزار 812 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 52 ہزار 56 افغانی رہائش پذیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات اکتوبر میں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال
اس کے علاوہ، پاکستان میں 3 ہزار 568 چینی اور 26 ہزار 9 بنگالی باشندے ہیں، دیگر قومیتوں کے غیر ملکیوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 158 ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی آبادی کی بڑھنے کی شرح دنیا اور خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے، موجودہ شرح کے مطابق 2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنی ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان میں کل 21 لاکھ 26 ہزار 079 افغانی، بنگالی، چینی اور دیگر ممالک کے لوگ مقیم ہیں، اسی طرح، پاکستان میں 87 لاکھ ہندو، مسیحی، قادیانی اور دیگر مذاہب کے لوگ آباد ہیں۔
ملک میں 5 سے 16 سال کے 2 کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں۔
مزید پڑھیں: کثیر الجماعتی کانفرنس کا سندھ کے تحفظات کو دور نہ کرنے پر مردم شماری نتائج قبول نہ کرنے کا انتباہ
ادارہ شماریات کے مطابق 2017 کے بعد سب سے زیادہ آبادی 2023 میں ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں لٹریسی ریٹ 61 فیصد ہے، جس میں 68 فیصد مرد اور 53 فیصد خواتین شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
عائزہ خان ٹک ٹاک پر بھی اپنی مقبولیت میں کامیاب ہوگئیں
مئی
محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اگست
ملک کے تین شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اکتوبر
شمالی وزیرستان میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 اہلکار شہید
ستمبر
میرے بیٹے بہت پریشان تھے: عمران خان
نومبر
عراق کے مصائب کے ذمہ دار امریکہ اور انگلستان
ستمبر
غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں جنگ کے 14ویں روز کی خبریں
اکتوبر
صہیونی شہریوں کا انوکھا احتجاج
مارچ