سچ خبریں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت ہمیشہ قوموں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ قومیں ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہیں اور نظریہ ضرورت نے ہمیشہ قوموں کو نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سپریم کورٹ نے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے؟ عظمیٰ بخاری کی زبانی
انہوں نے کہا کہ ہم نے اچھے بچوں کی طرح تمام فیصلوں کو تسلیم کیا ہے۔ نواز شریف کو خیالی تنخواہ پر نااہل قرار دیا گیا، اور آئین کو کسی بھی صورت شکست نہیں دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں:مزید پڑھیں: کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے؟خواجہ آصف کی زبانی
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ سنی تحریک نے خود تسلیم کیا کہ انہوں نے الیکشن نہیں لڑا۔ سوال یہ ہے کہ ایک پارٹی کے لیے اتنا پیار کیوں ہے، جب کہ پی ٹی آئی نے نشستیں مانگی ہی نہیں تھیں۔