سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مقتدر حلقوں سے بات چیت کو مناسب قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے اور فارم 47 والوں کو نکالا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا تحریک تحفظ آئین پاکستان اتحاد اور حکومتی اتحاد کے درمیان مذاکرات ہونے والے ہیں؟
جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے، انہوں نے موجودہ حکومت کو فارم 47 کی حکومت قرار دیا۔
لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں آج کھل کر بات چیت ہوئی،راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے بغیر کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:کیا جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل آگے بڑھے گا؟
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومت اگر انہیں لوگوں سے بات کرے گی تو بہتر ہے کہ براہ راست بات چیت کی جائے۔