?️
سچ خبریں: وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے 12 ارب ڈالر کے قرضے کو مزید ایک سال کے لیے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ چین، سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات نے 12 ارب ڈالر کے قرضے کو موجودہ شرائط کے تحت ایک سال کے لیے رول اوور کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) 28 اگست کو 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دینے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ 2024-2025: ترقیاتی فنڈنگ میں اضافے کا مطالبہ، قومی اقتصادی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ تینوں قرض دہندگان نے موجودہ قواعد و ضوابط پر قرضے رول اوور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر ایک سال پہلے کے مقابلے میں مضبوط ہوئے ہیں، لہذا ان قرضوں پر سود کی شرح بڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں توسیعی فنڈ کی منظوری دی جائے گی، جو اجلاس کے متعلق غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کی نشاندہی کرتی ہے اور یہ تین روایتی قرض دہندگان کے رول اوور پر منحصر تھی۔
انہوں نے کہا کہ 12 ارب ڈالر کا قرض 3 سے 5 سال کے لیے اور آئی ایم ایف اجلاس سے قبل رول اوور کرنا ضروری تھا۔
آئی ایم ایف نے گزشتہ ماہ 7 ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کا اعلان کیا تھا، اور محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تین سالہ پروگرام کے لیے 3 سے 5 ارب ڈالر کے گیپ کی نشاندہی کی تھی، جو قابل انتظام ہے۔
پاکستان کو غیر ملکی کمرشل بینک کی جانب سے بھی پیشکش موصول ہوئی ہے، لیکن ہم آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ قرض دہندہ کو سود کی شرح کم کرنے کی پیشکش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت توانائی کے قرض کا رول اوور محفوظ بنانے کے لیے ایک اور چینی مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی بینک کی 2 پاکستانی منصوبوں کی معاونت کیلئے فنڈز کی منظوری
پاکستان نے توانائی کے قرضے میں پانچ سال تک توسیع کی درخواست کی ہے، لیکن کسی بھی معاہدے تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔ چینی پاور پلانٹس کو درآمدی کوئلے سے مقامی کوئلے میں تبدیل کرنے میں کم از کم دو سے تین سال لگیں گے۔
حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے نجکاری پروگرام شروع کیا ہے اور اس کے لیے وزارتوں کو بند کرنے کی مشق جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی کانگریس پر حملہ نیٹو اقدار پر حملہ تھا: اسٹولٹن برگ
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل نے ایک انٹرویو میں
نومبر
سعودی عرب کو بے مثال عدم تحفظ کا سامنا ہے:امریکی تحقیقاتی ادارہ
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایک امریکی ادارے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو عدم
فروری
غزہ میں جنگ بندی کے 9 اہم مراحل؛ اسرائیل کی شکست اور جنگ بندی پر مجبور ہونے کی کہانی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے آغاز سے ہی متعدد مرتبہ جنگ بندی
جنوری
یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے ایک تھی اور ایک رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
مئی
نیتن یاہو کا مجوزہ امریکی دورہ اچانک جلدی کیوں؟
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق قابض وزیر اعظم نیتن یاہو کا
جولائی
اسرائیلی صدر کو دورہ لندن مین تنقید کا سامنا لوگوں نے گرفتاری کا مطالبہ کیا
?️ 10 ستمبر 2025اسرائیلی صدر کو دورہ لندن مین تنقید کا سامنا لوگوں نے گرفتاری
ستمبر
آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت امت اسلامی کی عزت کا دفاع ہے: مراجع تقلید کا فتویٰ
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدارتی منصب ایک ایسے شخص کے سپرد کیا گیا
جولائی
آئندہ مون سون کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کرنا ہوں گی۔ مصدق ملک
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ
ستمبر