سچ خبریں: مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کو متحرک کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور امکان ہے کہ انہیں وفاق میں اہم عہدہ دیا جائے گا۔
ملکی سیاسی عدم استحکام کے دوران ن لیگ نے حمزہ شہباز کو میدان میں اتارنے کی مکمل تیاریاں کر لی ہیں اور انہیں وفاق میں ایک اہم عہدہ دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم،حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں، فرد جرم ایک بار پھر مؤخر
اس سلسلے میں لاہور میں حمزہ گروپ کے پرانے اور متحرک کارکنوں سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، حمزہ شہباز کا دفتر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس لاہور میں تیار کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں خصوصی پروٹوکول اور اسٹاف فراہم کیا جائے گا۔
حمزہ شہباز اہم حکومتی امور کے ساتھ ساتھ پارٹی ورکرز کے کاموں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں گے۔
یہ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز طویل عرصے سے سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں، لیکن اب وہ اپنے ساتھیوں کی احساس محرومیاں دور کرنے کے لیے دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: حمزہ شہباز کی وطن واپسی، مریم نواز کے ہمراہ انتخابی مہم چلانے کیلئے تیار
وفاق اور پنجاب میں نظر انداز کیے گئے سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما حمزہ شہباز کی واپسی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔