?️
سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا ایک انتہائی اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف خود کریں گے، اور اس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی منظوری لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کر دی
مزید یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اجلاس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی، اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری بھی دی جائے گی۔
چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے اور عمران خان، عارف علوی، اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم اس فیصلے پر مسلم لیگ ن کے اتحادیوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے مسلم لیگ ن کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔
دونوں جماعتوں کے درمیان ایک اجلاس بھی ہوا تھا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا بھی فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار
گزشتہ روز ایک بار پھر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر حکومت کے ساتھ ہے۔
مشہور خبریں۔
این اے 67 حافظ آباد سب سے بڑا حلقہ، این اے 244 کراچی میں کم ترین رجسٹرڈ ووٹرز، فافن رپورٹ
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 8
فروری
غزہ کے بارے میں عراقی وزیر اعظم کا موقف
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ کو روکنے
فروری
جمہوری اداروں کا احترام کریں، فیک نیوز پر توجہ نہ دیں، آرمی چیف
?️ 8 اکتوبر 2022کاکول: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوان کیڈٹس
اکتوبر
روسی طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:روسی جنگی طیاروں نے گذشتہ رات اور شام کے جنوب مغربی
فروری
روس کی ضمانت کے بغیر بائیڈن نے یوکرین کا دورہ کرنے کی ہمت نہیں کی: ماسکو
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جو بائیڈن
فروری
فوجی سرپرائز کے بعد سیاسی سرپرائز
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار میں شائع ہونے والے ایک نوٹ میں اووی
نومبر
غزہ جنگ کی وجہ سے صیہونی حکومت میں غذائی بحران
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے اہم اثرات میں سے ایک، نیز مقبوضہ
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکہ کی نئی تجویز
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی تجویز
مارچ