9 مئی مقدمات: علی امین گنڈاپور، فیصل جاوید کی راہداری ضمانت منظور

?️

پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی امین گنڈا پور اور سینیٹر فیصل جاوید کی اسلام آباد میں درج مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے علی امین گنڈاپور اور فیصل جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ تو بہت پرانا مقدمہ ہے، علی امین گنڈا پور کہاں تھے؟ وکیل علی امین گنڈاپور نے جواب دیا کہ ہمیں اس مقدمے کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔

وکیل علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان بنچ نے پہلے ہی مقدمات ضمانت دی ہے۔

دریں اثنا پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

علاوہ ازیں پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کی راہداری ضمانت بھی منظور کرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت پیشی کے موقع پر علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں ہمارے اوپر جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں، آج بھی ایک کیس. میں عدالت نے ضمانت دے دی ہے، عمران خان بھی جلد رہا ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مختلف جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے پر کام کر رہی ہے، عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد کابینہ تشکیل کے معاملات طے کیے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں وزرا کے لیے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں، فیصلہ عمران خان کریں گے، عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ سب کو قبول ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ تکالیف سے بھاگیں ہیں ان کی جگہ نہیں، ہمیں پتا چل گیا ہے کہ سخت حالات میں کس نے مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق سے اپنا حق لیں گے، اس میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

عدالت پیشی کے موقع پر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب پر مشکل وقت گزرا ہے، دعا ہے کہ سب مظلوم اپنے گھروں کو واپس آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، جلد ہی بانی پی ٹی آئی قوم کے بیچ ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آتشزدگی

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آگ لگنے

ہیرو اور ہیروئن کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا، ہمایوں سعید

?️ 12 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہیرو

صیہونیت اپنے کام کے انجام کو پہنچ چکی ہے: اسرائیلی مورخ

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار القدس العربی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، مسئلہ فلسطین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات ایک بھونڈے مذاق اور فوجی مشق کے سوا کچھ نہیں

?️ 18 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج

روس نے لبنان کو ریفائنری کی پیشکش کی ہے: لبنانی وزیر

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:  لبنان کے وزیر توانائی ولید فیاض نے جمعہ کو اعلان

ایران کے خلاف امریکی طبی ناکہ بندی انسانیت کے خلاف جرم:اقوام متحدہ میں ایرانی نائب سفیر

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سماجی واجتماعی ترقی کمیشن کے سالانہ اجلاس میں

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

?️ 25 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری

بھارتی حکومت کا یوٹیوب کے متعدد چینل بند کرنے کا اعلان

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی حکومت نے ملک کی سکیورٹی کے خلاف سرگرم ہونے اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے