?️
لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو9 مئی کے ایک مقدمے میں بری کردیا جبکہ دیگر چار رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو دس، دس سال قید کی سزا سنادی۔
ان پی ٹی آئی رہنماؤں کو پہلے ہی پنجاب کی مختلف عدالتوں نے 9 مئی 2023 کو ہونے والے تشدد سے متعلق مقدمات میں مجرم قرار دے کر جیل بھیج دیا تھا۔ اس دن پارٹی کے حامیوں اور کارکنوں نے بانی عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور آگ لگا دی تھی۔
جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل کے اندر فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 852/2023 میں مقدمہ نمٹا دیا، جو گورنمنٹ آفیسرز ریزیڈنس-آئی کلب چوک کے داخلی گیٹ پر حملے سے متعلق تھا۔ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر کے 25 مشتبہ افراد، جن میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن شامل تھے، کے خلاف چالان جمع کرایا تھا۔
یہ پانچواں مقدمہ ہے جس میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر یاسمین، چیمہ، میاں محمود الرشید اور چوہدری کو سزا سنائی گئی، جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بری کیا گیا۔
اس سے قبل فیصلے 9 مئی کے احتجاجات کے دوران شادمان پولیس اسٹیشن پر حملہ، شیرپاؤ پل پر تشدد، راحت بیکری کے قریب پولیس گاڑیوں کو آگ لگانا، اور جناح ہاؤس کے قریب سپریم کورٹ جج کی اسکواڈ گاڑی کو جلا دینے سے متعلق مقدمات میں سنائے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
عراقی صدر کا مغربی ممالک کو انتباہ
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلمانوں کے
جولائی
مسجد اقصیٰ کی اہمیت اور تاریخی تفصیلات
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد اقصی ایک مقدس اور زمین پر اہم مقام کی حیثیت
اپریل
یمنی فوج کا مأرب کے جنوب میں القاعدہ کے اہم ترین اڈے پر قبضہ
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے علاقے
دسمبر
خیبرپختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 11خوارج جہنم واصل
?️ 28 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا ہ میں سکیورٹی فورسز کے 4 الگ
مارچ
یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کی نئی فہرست کی تفصیلات
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کے
ستمبر
پاک بھارت کشیدگی، ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان آئیں گے
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاک بھارت
مئی
سیاہ فاموں کا قتل عام؛ ملکی سطح پر امریکی انسانی حقوق کی ایک مثال
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی پولیس کی طرف سے سیاہ فاموں جیسی نسلی اقلیتوں کے
جولائی
تحریک انصاف اور حکمران اتحاد کس پریشانی سے دوچار ہیں؟
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت گنوانے کے بعد عمران خان کا دوسرا لانگ
نومبر