9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر 27 نومبر کو دلائل طلب

?️

لاہور: (سچ خبریں) انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف  ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر 27 نومبر کو دلائل طلب کرلیے۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

عدالت نے وکلا کو 27 نومبر کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مقدمے کے ٹرائل میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیں، پی ٹی آئی کو الیکشن میں پورا موقع ملنا چاہیے، پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، رہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند ہوں، پہلے سے کافی بہتر ہوں، نواز شریف جب بیمار تھے ان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا تھا، 73 سالہ ہوں کینسر کی مریضہ ہوں، اس کے باوجود قائم ہوں، الیکشن لڑوں گی۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، 9 مئی کا فائدہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو ہوا، جو کہتے تھے عمران خان فتنہ ہے، وہ خود سب سے بڑا فتنہ ہیں، وہ 9 مئی کے واقعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو کور کمانڈر ہاؤس پر مبینہ حملے کے الزام میں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔

بعد ازاں یاسمین راشد کو ابتدائی طور پر مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

13 مئی کو لاہور ہائی کورٹ نے یاسمین راشد کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن انہیں محض چند گھنٹے بعد 9 مئی سے متعلق مزید 3 مقدمات میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا جن میں جناح ہاؤس حملہ کیس بھی شامل ہے۔

14 نومبر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد اور پی ٹی آئی کے دیگر نامزد رہنماؤں کو 24 نومبر کو طلب کیا جبکہ یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 نومبر تک توسیع کردی۔

گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا وزیر اعظم ہاؤس لاہور حملہ کیس میں جسمانی ریمانڈ دینے کی لاہور پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

جماعت اسلامی نے 21 مئی کو ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا

?️ 16 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف

لانگ مارچ ’حتمی مرحلے‘ میں داخل، عمران خان آج راولپنڈی جانے کیلئے تیار

?️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا

کیا یوکرین میں جنگ کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے؟

?️ 27 جون 2023سچ خبریں:جرمنی کے سرکاری ٹی وی چینل ای آر ڈیؤ نے دعویٰ

ملکی انتخابات کی نگرانی کے لیے روسی مبصرین کو لبنان روانہ

?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: بیروت میں روسی سفارت خانے نے انکشاف کیا ہے کہ

انگلینڈ کی گولیوں میں یورینیم کا استعمال

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:برطانیہ نے یوکرین کو یورینیم سے بھرے گولے بھیجنے سے متعلق

حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے قیمتوں کے حوالے سے قانونی مجبوریوں کے ساتھ ہاتھ باندھ دیے۔

?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)خرم دستگیر اور مصدق ملک نے کہا کہ ‘عمران

سائفر کی تحقیقات،ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا

?️ 1 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے معاملے

غزہ جنگ کے نتائج پر اسرائیل کی سرکاری رپورٹ؛ اندرونی تقسیم کو وسیع کرنے کے لیے بین الاقوامی تنہائی

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی سے منسلک اسرائیلی مرکز برائے داخلی سلامتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے