الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر ان ارکان کی رکنیت معطل کی تھی۔ 

میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے اعظم سواتی سمیت مزید 7 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔

ان ارکان قومی و صوبائی اسمبلی میں سینیٹر اعظم سواتی، عبدالشکور شاد، فرخ خان، امیر علی شاہ جیلانی، معظم علی خان، سعید احمد، رکن بلوچستان نعمت اللہ زہری شامل ہیں، الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی رکنیت مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر16 جنوری کو معطل کی تھی۔یاد رہے اس سے قبل 24 جنوری 2022ء کو الیکشن کمیشن نے 16 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی تھی، رکن اسمبلی شہر یار مہر اور سید محمد راشد شاہ کی رکنیت بحال کر دی، سینیٹر کامران مائیکل ، سیف اللہ آبڑو، محسن عزیز اور ثانیہ نشتر کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی۔

چودھری عابد رضا، عصمت اللہ، لال چند، موسیٰ گیلانی اور خالد مقبول صدیقی کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی، الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر ان اراکین کی رکنیت معطل کر رکھی تھی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے 271 اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے۔

میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق 271 اراکین میں 136 اراکین قومی اسمبلی، 21 سینیٹرز، 114 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی قانون سازوں کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے باعث رواں سال معطل ہونے والے اراکین کی تعداد زیادہ ہے۔ 35 اراکین قومی اسمبلی اور 3 سینیٹرز گزشتہ سال 16 جنوری کی آخری تاریخ تک ای سی پی کو اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہے تھے گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال رکنیت معطل ہونے والے اراکین کی تعداد زیادہ ہے۔

اسی دوران چونکہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ای سی پی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پنجاب سے کسی بھی رکن صوبائی اسمبلی کو معطل نہیں کیا گیا۔ مالی گوشوارے ہر سال 31 دسمبر تک جمع کرائے جاتے ہیں اور الیکشن کمیشن نے تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ 30 جون 2022 تک کے تمام مالی گوشوارے 16 جنوری 2023 تک جمع کرائیں اگر ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو ان اراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب سربراہی اجلاس میں کیا ہوا؟

🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج عرب رہنماؤں کا 32

غزہ کی جنگ میں اب تک مارے جانے والے صحافی

🗓️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان حالیہ تنازع کے آغاز سے

ایران نے زیرِقبضہ بحری جہاز پر موجود پاکستانی شہریوں کو چھوڑنے کی منظوری دے دی

🗓️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تہران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر

اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانا ضروری تھا!: سوڈانی عبوری حکومتی کونسل کے سربراہ

🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:سوڈان کی عبوری حکومتی کونسل کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے

فلسطین فلسطینیوں کا ہے نہ غداروں کا:عطوان

🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:جنین کے حالیہ واقعات میں بہت سے لوگ فلسطینی تنظیم  مزاحمت

اربعین مارچ میں کتنے لوگ شریک ہوں گے؟

🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں: عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے آج پیش گوئی

فرانس نے UNRWA کو مالی امداد دوبارہ شروع کر دی

🗓️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: بہت سے یورپی اور مغربی ممالک کے بعد، فرانس نے

لانگ ٹرم میں جو لوگ بے گھرہوئے ہیں،ان کے لیے بھی پلاننگ کی جا رہی ہے۔قمر جاوید باجوہ

🗓️ 11 ستمبر 2022دادو: (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے