بیرونی قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں، وزیر خارجہ

محمود قریشی

🗓️

ملتان {سچ خبریں} شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں، یہ قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں اور پاکستان کے اتحاد، امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں ہمیں ایسی قوتیں سے بچنا ہوگا اور ان کا راستہ روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اسلامی دنیا کےعظیم لیڈر کے طور پرسامنے آرہے ہیں، 74 سال میں پہلی بار کسی سربراہ مملکت نے عالمی ایوانوں میں اسلام پر بات کی، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں پر ہم نے آواز بلند کی، پہلی بار کسی سربراہ مملکت نے عالمی ایوانوں میں اسلام پر بات کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلی بار کسی سربراہ مملکت نے اسلامو فوبیا رجحانات کے خلاف آواز بلند کی، وزیراعظم عمران خان ہر عالمی فورم پر دین کی خدمت کررہے ہیں، اللہ نے موقع دیا ہے اسلام کی سربلندی کے لیے آواز بلند کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے خاتمے، نظام کی شفافیت اور تبدیلی کے لیے پرعزم ہیں، حکومت سینیٹ میں اوپن بیلٹ کرکے شفاف نظام کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کو فٹیف میں بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں میں ناکام رہا، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا، انشا اللہ پاکستان جلد گرے لسٹ سے بھی نکل جائے گا۔

مشہور خبریں۔

یمن میں جارحیت کرنے والے قاتل اور مقتول کو ایک ہی صف میں کھڑا کر رہے ہیں:الحوثی

🗓️ 9 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے کہا کہ ملک

اسٹیٹ بینک کا شرح سود بدستور 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

🗓️ 14 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے شرح سود مسلسل دوسری مرتبہ برقرار

یورپی ممالک جمہوریت کے نام پر دہشتگروں کی حمایت کرتے ہیں: ترک صدر

🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:ترک صدر نے شام کے مزید علاقوں میں فوجی آپریشن کو

جنگ کو طول دینے سے حماس کی شکست نا ممکن

🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے ماہرین نے حالیہ دنوں میں غزہ کی

صیہونی جرائم فلسطینی مزاحمت کو نہیں روک سکتے: جہاد اسلامی

🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں صیہونیوں کی

روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار کون؛ٹرمپ کی زبانی

🗓️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر الزام عائد کیا

کینیڈا میں مقامی بچوں کی مزید 66 اجتماعی قبروں کا انکشاف

🗓️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:کینیڈا کے جنوب میں واقع صوبےبرٹش کولمبیا کے ایک مقامی قبیلے

جرمنی نے روس کے 5.7 بلین ڈالر کے غیر ملکی اثاثے منجمد کئے

🗓️ 18 فروری 2023سچ خبریں:روس کے منجمد غیر ملکی اثاثوں کی رقم کا اعلان جرمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے