متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بہت تیاری سے آتے ہیں: اسد عمر

اسد عمر

?️

کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے ماحول گرم ہے الیکشن کے حوالے سے سبھی پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام تراشی میں کوئی کسر باقی رکھنا نہیں چاہتی اس وقت حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو جتوانے کیلئے پی ٹی آئی نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس حوالے سے دیگر پولیٹیکل جماعتوں کیساتھ رابطے بڑھا دیئے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے گزشتہ دنوں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے لیڈروں کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر براے منصوبہ بندی اسد عمر کا موقف تھا کہ خفیہ ووٹنگ ہوئی تو تحریک انصاف کی نشستیں بڑھ جائیں گی۔

بعد ازاں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کیساتھ پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کی ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اس لئے مسائل ہیں کیونکہ وہاں کوئی ایک مالک نہیں ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بہت تیاری سے آتے ہیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے جی ڈی اے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں تو ایم کیو ایم والوں کو بھگتا ہوا ہے، ہم انھیں بڑی اچھی طرح سے جانتے ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی واحد نشست پر حکمران جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ جبکہ پی ڈی ایم نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیساتھ کام کیا ہے۔ یہ ہم دونوں کے درمیان نہیں بلکہ دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہے۔ خواہش ہے کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہوں۔

مشہور خبریں۔

مغرب کی طرف سے ایران کے ملین مارچ کی سنسر شپ

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ

دنیا میں امریکی ڈالر کی طاقت اور کشش میں کمی

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Wirtschaftswoche نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ سونے

24 گھنٹے کے اندر سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی 103 بار خلاف ورزی کی

?️ 18 جون 2022سچ خبریں:   یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے

ترکی کے عراق میں کتنے فوجی اڈے اور فوجی چھاونی ہیں؟

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   کرد سکیورٹی کے ماہر اور تجزیہ کار ہوکر الجاف کا

سری لنکا میں حکومت کا دیوالیے کا اعلان

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:سری لنکا نے معاشی بحران اور بھاری مقدار بیرونی ممالک قرضوں

جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات

?️ 2 جولائی 2022راولپنڈی (سچ خبریں)چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایرانی

شہید سلیمانی کا قاتل تاریخ کے کوڑے دان

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:   حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر

اسرائیل کے اقدامات صدی کی بربریت 

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی نمائندہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے