?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں وزیراعظم کی صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد سے ملاقات ہوئی، جس میں صنعتوں کے فروغ کے لیے طویل المدت پالیسیوں کے تسلسل پر زور دیا گیا جبکہ حکومت اور صنعتکاروں نے کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق بھی کرلیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی منڈی میں ہونے والی مہنگائی کا عام آدمی پر پڑنے والے بوجھ کا احساس رکھتی ہے، عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے پہلے ہی پارٹی منشور میں آئی ٹی اور ٹیکسٹائل برآمدات کی پالیسی شامل کی تھی جس کے ثمرات اب واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک کی 10بڑی کمپنیوں نے پچھلے سال 929 ارب روپے منافع کمایا، حکومت نے سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیے تاریخی اقدامات کیے جو پہلے کسی حکومت نے نہیں کیے۔وزیراعظم نے بتایاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات21 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جو آئندہ سال تک 26 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے،پاکستان دنیا کا چوتھا سب سے بڑا موٹر سائیکل بنانے والا ملک بن چکا ہے جبکہ ٹریکٹرز کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا جس میں 90فیصد پارٹس مقامی طور پر تیار کیے جارہے ہیں۔عمران خان نے ہدایت کی کہ آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے ساتھ دفاعی پیداوار اور انجینئرنگ کے شعبوں پر توجہ دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت صنعتوں کے فروغ اور برآمدات بڑھانے کے لیے طویل المدت پالیسی پر عمل درآمد کر رہی ہے، کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتوں نے ریکارڈ منافع کمایا جس کے ثمرات مزدور طبقے کو ملنے چاہییں، اْن صنعت کاروں اور تاجروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری استدعا پر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کے دورے سے پہلے بزنس کمیونٹی سے مشاورت ضروری تھی، حکومت پاکستانی اور چینی صنعت کاروں کے مابین روابط بڑھانے اور مشترکہ بزنس منصوبے (Joint Ventures) قائم کرنے پر بات کرے گی جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبار کے فروغ پر ہم توجہ دیں گے جس کی وجہ سے متوسط اور غریب طبقے کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی۔
انہوںنے مزید کہا کہ برآمدات میں اضافہ کے لیے آئی ٹی، زراعت، لائیواسٹاک، مشینری، ٹیکسٹائل سیکٹرز میں بے تحاشہ مواقع موجود ہیں۔ صنعت کاروں نے برآمدات بڑھانے، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ، ٹیکس نظام میں بہتری اور دورہ چین کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن کا پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں پرعمل درآمد میں پورا ساتھ دیں گے


مشہور خبریں۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دفاعی اخراجات میں 18 فیصد اضافے پر متفق ہوگئیں
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور اس
مئی
صہیونی وزیر تعلیم کے مشیر ہلاک
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو صہیونی حکومت کے وزیر تعلیم
اگست
برطانوی اخبار کا چین کے فوج مرکز کے بارے میں عجیب دعوی
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین پینٹاگون سے
فروری
اتفاق کرتا ہوں، ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، رہنما مسلم لیگ (ن)
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) اور قومی اسمبلی کی
اکتوبر
حماس: صیہونیوں کی سمت میں ہونے والا دھماکہ ایک سخت پیغام تھا
?️ 1 ستمبر 2023سچ خبریں: حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صہیونی فوجیوں کے
ستمبر
بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے، اگر جنگ چاہیے تو جنگ سہی، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 21 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد
مئی
کیا سعودی اور امارات کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار Le Monde کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد
اگست
بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافے کا
دسمبر