?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی پر بیان زمینی حقائق کا عکاس نہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پارلیمان سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بے بنیاد اور غلط اندیشوں پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جمہوریتوں کی طرح دیگر قانون سازی کے ساتھ آئینی ترمیم بھی پاکستان کے عوام کے منتخب نمائندوں کا اختیار ہے،27 ویں آئینی ترمیم کے ہوتے ہوئے آئین پاکستان میں درج مناسب طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے آئین کے مطابق انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کے لیے پر عزم ہے، پاکستان ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے کام کو اہمیت دیتا ہے، افسوسناک ہے کہ جاری کردہ بیان میں پاکستان کے خیالات اور زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کی گئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے خود مختار فیصلوں کا احترام کریں، ہائی کمیشنر ایسے تبصروں سے گریز کریں جو سیاسی تعصب اور غلط معلومات کی عکاسی کرتی ہوں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر ترک نے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے عجلت میں کی گئی آئینی ترامیم عدلیہ کی آزادی کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں اور فوجی احتساب اور قانون کی حکمرانی اور اس کے احترام کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کرتی ہیں، وسیع استثنیٰ کی شقیں احتساب کو کمزور کرتی ہیں جو قانون کی حکمرانی کا بنیادی ستون ہے۔


مشہور خبریں۔
قطر سے ترکی کو گیس کا جھٹکا
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: قطر اور جزیرہ قبرص خلیج فارس اور مشرقی بحیرہ روم
دسمبر
فرانسیسی صدر کے 3 عرب ممالک کے دورے کے پس پردہ حقائق
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:علاقائی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ اگرچہ فرانسیسی صدر
دسمبر
جنوبی یمن میں کشیدگی برقرار
?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب عدن
فروری
مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکی ہے
?️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب مقبوضہ
جون
بیرون ملک عوامی دستاویزات کے استعمال کیلئے قانونی تصدیق کی پابندی ختم، آرڈیننس جاری
?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں
جنوری
یمنیوں کے سامنے امریکہ بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے امریکی ایم کیو-9 ڈرونز کو
اپریل
بیجنگ نے پیلوسی کے طیارے کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان
اگست
غزہ کے مستقبل کے لیے عربوں کے منصوبے پر اسرائیل کا شدید حملہ
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: قاہرہ میں عرب ممالک کے سربراہوں کے غیر معمولی سربراہی اجلاس
مارچ