27 ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔

سینیٹ اجلاس اسحاق ڈار کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی بالکل ہونی چاہیے، حکومت اِس مسئلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آنے والی ہے، ترمیم ایوانوں میں آئین کے مطابق پیش کی جائے گی، حکومت اتحادیوں کو اعتماد میں لے رہی ہے اور اُنہیں ساتھ لے کر چل رہی ہے، ہم ایم کیو ایم، اے این پی سمیت دیگر اتحادیوں کے تحفظات بھی دور کریں گے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں علی ظفر کو یقین دلاتا ہوں کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ایوان میں بحث ہو گی، آپ ایوان میں تقریر کے دوران اپنی رائے دے دینا، قانون سازی کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، تجویز دیتا ہوں کہ ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں بھی جائے گی ، یہ کہیں سے پیرا شوٹ نہیں ہو رہی ہے، ہم شراکت دار وکلا فورمز سے بھی رائے لیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ایک سیاسی جماعت کےچیئرمین ہیں، بلاول بھٹو کو ٹویٹ کرنےکا حق حاصل ہے، بلاول بھٹو نے ہوا میں باتیں نہیں کیں، ہم ملاقاتوں کے بعد ایک پوائنٹ پر پہنچے ہیں۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ 14-2013 میں ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی، ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے فنڈز فراہم کیے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ماضی میں آپریشنز کیے گئے، مالی مشکلات کےباوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے فنڈ دیے گئے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: 15 ماہ کے مسلسل حملوں اور بے مثال جرائم کے

صیہونی حکومت کی جنگجویانہ پالیسیوں کا اس کے بجٹ پر اثر

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صہیونی حکومت اپنی جنگ

نور مقدم کیس میں ظاہر جعفر کو مجرم قرر دے دیا گیا

?️ 28 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قتل ہونے والی

جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے حفاظتی قوانین بناکر نافذ کردیئے

?️ 25 اپریل 2021برلن (سچ خبریں) جرمنی نے کورونا وائرس کے مدنظر ملک میں نئے

مہوش حیات کی آواز اچھی ہے، انہیں گلوکاری کرنی چاہیے، ساحر علی بگا

?️ 19 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے اداکارہ

بھارتی صدر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، حریت کانفرنس نے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

?️ 26 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی صدر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے دورے

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں عوام نے پولیس کو کرپٹ ترین محکمہ قرار دے دیا

?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) کی جانب سے منگل

نیب قانون میں ترمیم کے خلاف درخواست پر سیکریٹری قانون، کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری

?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب آرڈیننس میں ترامیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے