?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں آج 84واں یوم پاکستان منایا جارہا ہے، اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ 23مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے، پاکستان کو درپیش سنگین مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں کوعبور کر لیں گے۔
واضح رہے کہ یوم پاکستان 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا۔
یہ قرارداد لاہور کے منٹو پارک میں پیش کی گئی تھی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں کوعبور کر لیں گے، پوری قوم جمہوریت، انصاف اور مساوات کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو ہر قسم کی اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ آج ہی کے دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی، 23مارچ1940کوایک عظیم قوم اور آزادوطن کی بنیاد رکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آزادی سے لیکر اب تک ہم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسلح افواج،سول انتظامیہ،پولیس نے ہماری قوم کی حفاظت،سلامتی اورخودمختاری کویقینی بنایا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے، ہمارے بزرگوں کی مسلسل جدوجہد کے باعث علیحدہ وطن کا قیام ممکن ہوا، 14 اگست 1947کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ملک کے طور پر ابھرا۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں نے ہندوستان میں اپنے گھر بار چھوڑ کر پاکستان ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے 8 فروری کو انتخابات میں اپنے نمائندوں کو منتخب کیا، پاکستان کو درپیش سنگین مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، مہنگائی، بے روزگاری، گردشی قرضہ، مالیاتی تجارتی خسارہ بڑے مسائل ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بحیثیت قوم غیرمعمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہے، مربوط پالیسی اصلاحات کے فریم ورک کے ساتھ پاکستان کو مضبوط معیشت بنائیں گے، امید ہے جلد ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پالیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے جلد ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پالیں گے، آیئے مل کر مذہبی، نسلی اور سیاسی تفریق سے پاک پاکستان کے لیے جدوجہد کریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے23 مارچ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان دھرتی سے عہد الفت کی تجدید کادن ہے، تعمیر پاکستان کے لئے آج بھی تحریک پاکستان والےجذبے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، 23 مارچ تحریک آزادی اور شہداء تحریک کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی دن ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ قرار داد پاکستان کی طرح آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج کے دن وطن عزیز کے قیام کے لیے اپنے اسلاف کی شبانہ روز جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عظیم اور حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہر فرد اور طبقے کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ملک میں عدل و انصاف ، مساوات، شفافیت، قانونی کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
51% امریکی جوان اسرائیل کی نابودی کے خواہاں
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان
دسمبر
درفشاں سلیم نے بلال عباس سے خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
?️ 4 اگست 2025 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سےخفیہ نکاح
اگست
شام میں پھنسے بیروت پہنچنے والے پاکستانیوں کو چارٹر پرواز کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شام
دسمبر
فیصل ایدھی فلسطین جائیں گئے
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن
مئی
غزہ میں جنگ بندی کی نئی امریکی صیہونی تجویز
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے غزہ میں مکمل جنگ بندی کے منصوبے
جون
متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ ایران کا مقصد
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر کے سیاسی مشیر نے اس ملک
دسمبر
ساتھ دنوں کے بعد پاکستان کرونا ویکسین کا آغاز ہوگا: اسد عمر
?️ 28 جنوری 2021ساتھ دنوں کے بعد پاکستان کرونا ویکسین کا آغاز ہوگا: اسد عمر
جنوری
افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی بھارتی خفیہ ایجنسی راء معاونت کر رہی ہے
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
جولائی